فیلڈ مارشل کی ایرانی قیادت سے تعمیری ملاقاتیں، کشیدگی میں کمی پر غور
Web Desk
25 August 2026
خطے میں امن و سلامتی کے فروغ اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششیں جاری ہیں، جس کے تحت چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا ایک روزہ اہم دورۂ ایران مکمل ہو گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دورے کے دوران فیلڈ مارشل نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان، پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف، وزیرِ خارجہ، وزیرِ داخلہ سکندر مومنی اور سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل میں رہبرِ اعلیٰ کے نمائندے محسن رضائی سمیت اعلیٰ ایرانی قیادت سے تفصیلی ملاقاتیں کیں۔ ان اجلاسوں میں علاقائی کشیدگی کے خاتمے، آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے اور تنازع کے پرامن حل کے اقدامات پر جامع تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایرانی قیادت نے خطے میں امن کے قیام اور مذاکرات میں سہولت کاری کے لیے پاکستان کے تعمیری اور مخلصانہ کردار کی تعریف کی۔
متعلقہ عنوانات
سرحد پار سے آنے والی آلودہ ہوا سموگ کا سبب، یکطرفہ نہیں علاقائی اپروچ کی ضرورت ہے: مریم اورنگزیب
8 October 2026
ملک میں سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے: فی تولہ سونا 4 لاکھ 35 ہزار روپے کی سطح سے تجاوز کر گیا
8 October 2026
حکومت نے اچانک مذاکراتی میز پر دہشت گردی کا ایجنڈا رکھا، ایمرجنسی اور گورنر راج کی باتیں کی گئیں: راجہ ناصر عباس
8 October 2026
خیبرپختونخوا کو حکومت کی نااہلی کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے: بلال اظہر کیانی
8 October 2026
آئی ایم ایف کا وسیع پیمانے پر فیول سبسڈی سکیم فوری ختم کرنے کا مطالبہ
8 October 2026
خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی 13 سالہ حکمرانی، کارکردگی پر بڑا سوالیہ نشان ہے: امیر مقام
8 October 2026
کراچی بندر گاہ سے یورپ کیلئے براہ راست شپنگ سروس بحال
8 October 2026
وزیرِ اعظم کی ڈیجیٹل نیشن پاکستان پروگرام پر عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت
8 October 2026