12 نوجوانوں کے ایران میں لاپتہ ہونے کا معاملہ، ایف آئی اے کی تحقیقات شروع
Web Desk
15 July 2026
اٹلی بھجوانے کے نام پر 12 پاکستانی نوجوانوں کے مبینہ طور پر لاپتہ اور اغوا ہونے کے ہولناک انکشاف کے بعد وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل لاہور نے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق اس سنگین واقعے میں ملوث انسانی سمگلروں کے خلاف تین الگ الگ مقدمات (مقدمہ نمبر 672/26، 673/26 اور 674/26) درج کر لیے گئے ہیں، جن میں انسانی سمگلنگ اور اغوا سمیت دیگر سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، جبکہ لاپتہ نوجوانوں کی بازیابی کے لیے بیرون ملک متعلقہ اداروں سے بھی رابطے کیے جا رہے ہیں تاکہ ان کا سراغ لگایا جا سکے۔
واضح رہے کہ غیر قانونی طریقے (ڈنکی) سے اٹلی جانے کے خواہش مند یہ 12 نوجوان مبینہ طور پر بے رحم انسانی سمگلروں کے ہتھے چڑھ گئے، جن میں سے 7 نوجوانوں کا تعلق لاہور کے سرحدی علاقے بسین گاؤں (جلو موڑ) سے ہے۔ اہل خانہ کے مطابق اسی علاقے کا رہائشی ایجنٹ عامر لاکھوں روپے بٹور کر ان نوجوانوں کو اپنے ساتھ لے گیا تھا، جو ایران پہنچنے تک تو رابطے میں تھے تاہم بعد میں اچانک لاپتہ ہو گئے۔ اب مغوی نوجوانوں کے گلے میں زنجیریں بندھی دل دہلا دینے والی ویڈیوز سامنے آئی ہیں، جن میں وہ رو رو کر اپنی جان بخشی کے لیے رقم کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ایجنٹ نے پہلے فی کس 10 لاکھ روپے وصول کیے اور اب مغویوں پر تشدد کر کے مزید 6,6 ہزار ڈالرز کا مطالبہ کیا جا رہا ہے، جبکہ رقم نہ دینے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ متاثرہ خاندانوں نے حکومت اور ایف آئی اے سے اپیل کی ہے کہ ان کے بچوں کو بحفاظت بازیابی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں
متعلقہ عنوانات
محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن کا دورہ، شہریوں کی شکایات پر برہم
19 August 2026
اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
19 August 2026
پاکستان SCO اجلاس کی میزبانی کرے گا، اسحاق ڈار کا تیاریوں پر اظہارِ اطمینان
19 August 2026
کراچی: سی ویو اپارٹمنٹس کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے 2 افراد کی مسخ شدہ لاشیں برآمد
19 August 2026
بلوچستان سے جلد دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ ہوجائے گا: صدر زرداری
19 August 2026
نواز شریف اور مریم نواز سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی الوداعی ملاقات
19 August 2026
پاکستان کا اہم فیصلہ: بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لیے فضائی حدود کے استعمال پر پابندی میں 24 ستمبر 2026 تک توسیع
19 August 2026
گوگل کا پاکستان میں مقامی دفتر ڈیجیٹل تبدیلی کی جانب اہم پیشرفت ہے، شزا فاطمہ
19 August 2026