LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سندھ حکومت کا چترال کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان پشاور پہنچ گیا سوراب میں بم دھماکہ: سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 18 دہشتگرد ہلاک، 3 شہری شہید ایران نے امریکا کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع پر مذاکرات کی تردید کردی امریکا اور ایران کا 60 روزہ جنگ بندی میں توسیع پر اتفاق مغرب ممالک نے روسی تجارتی جہاز قبضے میں لئے تو بھرپور جواب دیں گے: پوتن مال روڈ واقعہ اس بات کا اشارہ ہے کہ 27 ستمبر کو بھی ایسا ہی ہوسکتا ہے، طلال چوہدری پاکستان، بیلاروس کا اقتصادی و تجارتی تعاون نئی سطح پر لے جانے پر اتفاق امریکی فوج ہماری توقع سے کہیں زیادہ کمزور نکلی: مشیر ایرانی کمانڈر کا بڑا دعویٰ اسحاق ڈار کی حوثیوں کے حملے میں 3 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق مکہ معاہدہ خالصتاً دفاعی نوعیت کا ہے، باب المندب میں تجارتی جہاز پر حوثی حملہ قابلِ مذمت: ترجمان دفتر خارجہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی قیادت سے اہم ملاقات، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام پہنچا دیا نوجوان پاکستان کا انمول سرمایہ اور روشن مستقبل کے معمار ہیں: صدر، وزیراعظم ٹرمپ نے امریکا کو ایک غیر ضروری اور خطرناک جنگ میں جھونک دیا: چک شومر آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل میں تیزی آ گئی: امریکی حکام کا دعویٰ بلوچستان کے اضلاع ژوب اور چمن میں 4.8 شدت زلزلے کے جھٹکے

ایف آئی اے کی جانب سے 39 ہزار سے زائد مسافروں کو آف لوڈ کیے جانے کا انکشاف

Web Desk

12 July 2026

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی جانب سے جاری کردہ تین سالہ کارکردگی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ملک بھر کے مختلف ایئرپورٹس سے 39 ہزار 786 مسافروں کو بیرون ملک سفر کرنے سے روکتے ہوئے آف لوڈ کیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کو موصول ہونے والی دستاویزات کے مطابق، سال 2023 میں پیش آنے والے لیبیا کشتی حادثے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ایئرپورٹس پر چیکنگ کا عمل سخت کیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق، سب سے زیادہ یعنی 20 ہزار 408 مسافروں کو نامکمل سفری دستاویزات کی وجہ سے روکا گیا، جبکہ 12 ہزار 673 افراد کو لو پروفائل اور مشکوک ٹریول پلان (جیسے پہلی بار سفر کرنے والے یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ملازمین جن کا عمرہ، دبئی یا ترکیہ کا ویزا مشکوک تھا) کی بنیاد پر آف لوڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ اسٹاپ لسٹ یا انٹرپول کی پابندی کے باعث 3 ہزار 450، غلط روٹ کی وجہ سے 505، اور جعلی ویزوں یا ورک پرمٹ کی وجہ سے 281 مسافروں کو فلائٹ سے اتارا گیا۔ دستاویزات میں مزید بتایا گیا ہے کہ غیر مطمئن ٹریول ہسٹری پر 176، دستاویزات کی تصدیق کے لیے 145، کم عمری پر 258 اور وزٹ ویزے پر نوکری کی تلاش میں جانے والے 24 مسافروں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔