LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
شمالی کوریا کا ٹیکٹیکل بیلسٹک میزائل کا تجربہ اردن کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعلان جرمنی میں پولینڈ کے سٹارلنک سیٹلائٹ سٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار صدر ٹرمپ کا سعودیہ پر حملوں پر اظہار تشویش، حوثیوں کا رویہ انتہائی خراب قرار دیدیا سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کا الزام، متعدد امریکی شہری گرفتار غیر قانونی، غیر انسانی حملوں کیخلاف ترکیہ اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے: اردگان ٹرمپ انتظایہ کی روس اور یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے کوششیں تیز امریکی فوج کی کیتھولک اہلکاروں کو نڈال حسن کی سزائے موت کے عمل میں حصہ نہ لینے کی ہدایت امریکی ماہرین رابرٹ ای ہال اور مائیکل ووڈفورڈ نے معاشیات کا نوبیل انعام حاصل کر لیا شہنشاہ قوالی استاد نصرت فتح علی خان کا 78 واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال پاسداران انقلاب کا دو روز میں آبنائے ہرمز میں تیسرے سپر ٹینکر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ ایران کی خطے کے ممالک کو امریکا پر بھروسہ کرنے پر سنگین نتائج کی وارننگ ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانا عمرہ زائرین کی سلامتی خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے: سعودیہ

ملتان میں گندم خوردبرد کیس میں پاسکو کے افسران سمیت 6 ملزمان گرفتار

Web Desk

13 October 2026

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) ملتان کی اینٹی کرپشن سرکل نے اربوں روپے مالیت کی سرکاری گندم کی خوردبرد کے مقدمے میں پاکستان ایگریکلچرل اسٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن (پاسکو) کے اعلیٰ افسران سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق گرفتار کیے گئے ملزمان میں پاسکو ملتان زون کے ڈپٹی جنرل منیجر (ڈی جی ایم)، پروجیکٹ مینیجر اور ویجیلنس افسر بھی شامل ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزمان پر باہمی ملی بھگت اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے ذریعے سال 2024ء کی مقامی گندم کے 25 ہزار 58 تھیلے خوردبرد کرنے کا سنگین الزام ہے، جس سے قومی خزانے کو 33 کروڑ 21 لاکھ روپے سے زائد کا شدید مالی نقصان پہنچا۔

ترجمان کے مطابق ملزمان پر اس کے علاوہ سال 2022ء کی درآمدی گندم کے 105.3 میٹرک ٹن کی خوردبرد کا بھی الزام ہے، جس کی وجہ سے سرکاری خزانے کو مزید 1 کروڑ 54 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق دونوں معاملات میں مجموعی طور پر قومی خزانے کو 34 کروڑ 76 لاکھ روپے سے زائد کا ٹیکہ لگایا گیا ہے۔ یہ گرفتاریاں مقدمہ نمبر 39/2026ء کے تحت کی گئی ہیں اور ایف آئی اے ملتان نے واقعے سے متعلق مزید اہم انکشافات کے لیے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔