کراچی: ایف آئی اے کی بڑی کارروائی؛ 33 خواتین کو بیرونِ ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام
Web Desk
17 March 2026
کراچی: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل نے خواتین کو بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 33 خواتین کو بازیاب کر لیا۔
ترجمان کے مطابق کارروائی ڈائریکٹر کراچی زون اور ڈپٹی ڈائریکٹر اے ایچ ٹی سی کی ہدایات پر مصدقہ اطلاع کے بعد پاسپورٹ آفس صدر کے قریب دو ہوٹلوں پر چھاپہ مار کر کی گئی۔
کارروائی کے دوران پنجاب کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والی 33 خواتین کو حراست میں لیا گیا جبکہ ان کے ہمراہ انسانی اسمگلرز اور ایجنٹس کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے 29 پاسپورٹس اور دیگر اہم دستاویزات برآمد ہوئیں۔
ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ خواتین کو وزٹ ویزا کے بہانے متحدہ عرب امارات بھجوانے کا منصوبہ تھا جہاں انہیں جسم فروشی اور جنسی استحصال کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔
کارروائی کے دوران ضیاء الحق، امتیاز علی، فرمان علی اور سکینہ بی بی سمیت دیگر ملزمان کو گرفتار کر کے تین الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ مقدمات پریوینشن آف ٹریفکنگ ان پرسنز ایکٹ 2018 کے تحت درج کیے گئے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026