LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
20 جولائی سے اب تک 48 سعودی تیل بردار بحری جہازوں کو روکا گیا، حوثی گروپ کا دعویٰ حوثیوں نے بحیرہ احمر میں آبنائے باب المندب بند کرنے پر غور شروع کر دیا اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت اب تک کوئی رقم جاری نہیں ہوئی، سربراہ ایران مرکزی بینک امریکی پابندیوں کا شکار ٹینکر ناکہ بندی توڑ کر آبنائے ہرمز کے راستے خلیج فارس داخل شہزادہ ہیری کا رواں ماہ فیملی سمیت امریکا سے برطانیہ واپس آنے کا فیصلہ ٹرمپ کا ایران کے خلاف تاریخ کی سب سے سخت اقتصادی کارروائی کا اعلان ایرانی وزیر خارجہ کا فیلڈ مارشل سے رابطہ، خطے کی تازہ صورتحال پر گفتگو باقر قالیباف کی عراقی وزیراعظم سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق عالمی فوجداری عدالت کے عہدیداروں پر امریکی پابندیاں، انتونیو گوتریس کا اظہار تشویش ترکیہ کو شام میں فوجی اڈہ قائم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، نیتن یاہو اسرائیلی فوج کی پہلی بار ہند رجب کے خاندان پر فائرنگ کی تصدیق موساد سربراہ کا شامی وزیر خارجہ سے رابطہ، شام میں ترک فوج کی موجودگی پر گفتگو روس میں ایندھن کا بحران شدت اختیار کر گیا، درآمدات شروع حکومت کا ڈیزل کی قیمت میں بڑا ریلیف، پٹرول مزید مہنگا کر دیا میر رضا قتل کیس، جبران ناصر کا وزیراعلیٰ سندھ کو خط، تفتیشی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا مطالبہ

کراچی میں ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، انسانی سمگلنگ میں ملوث 7 رکنی گینگ گرفتار

Web Desk

20 July 2026

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کراچی زون نے شہرِ قائد میں انسانی سمگلنگ کے خلاف ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے 7 رکنی منظم گینگ کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر کراچی زون کی خصوصی ہدایات پر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے نارتھ ناظم آباد میں ایک کرائے کی عمارت پر چھاپہ مارا، جہاں ملزمان نے مختلف ناموں سے جعلی دفاتر قائم کر رکھے تھے۔ یہ گینگ سادہ لوح شہریوں کو یورپ بھجوانے اور بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر فی کس 8 سے 10 لاکھ روپے بٹور رہا تھا۔ چھاپے کے دوران قانون نافذ کرنے والے ادارے نے سیکڑوں پاکستانی پاسپورٹس، جدید اسلحہ، لیپ ٹاپس اور پولیس کی جعلی وردیاں برآمد کر لیں۔

ابتدائی تحقیقات میں یہ چونکا دینے والا انکشاف ہوا ہے کہ جب متاثرہ شہری ویزا نہ ملنے پر اپنی رقم کی واپسی کا مطالبہ کرتے، تو گینگ کے ارکان پولیس کی جعلی وردیاں پہن کر انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے اور ہراساں کرتے تھے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ نیٹ ورک گزشتہ 5 برسوں سے اس غیر قانونی دھندے اور مالی فراڈ میں ملوث تھا اور اب تک 52 متاثرہ شہری سامنے آ چکے ہیں۔ ایف آئی اے نے کیس کی مزید سنگینی کو دیکھتے ہوئے نیٹ ورک کے دیگر سہولت کاروں کی گرفتاری اور مالی معاملات کی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا ہے۔