اسلام آباد میں انسانی اعضا کی غیر قانونی پراسیسنگ کیس میں اہم پیش رفت
Web Desk
26 June 2026
انسانی اعضا کی غیر قانونی پراسیسنگ اور بیرون ملک اسمگلنگ کے مبینہ کیس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی تحقیقات کے دوران اہم ترین پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ایف آئی اے کی کارروائی کے دوران قبضے میں لیے گئے نمونوں کے معائنے کے بعد پمز ہسپتال نے ابتدائی طور پر تصدیق کر دی ہے کہ برآمد شدہ مواد انسانی اعضا اور ہیومن پلیسینٹا (Human Placenta/ناڑ) پر مشتمل ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ کارروائی ایک خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی تھی، جس کے دوران چھاپہ مار ٹیموں نے بڑی مقدار میں تازہ اور خشک کیا گیا انسانی پلیسینٹا برآمد کیا۔ ملزمان شہر کے مختلف ہسپتالوں سے ہیومن پلیسینٹا خریدتے تھے۔ اس مواد کو ایک مخصوص اور غیر قانونی طریقہ کار کے تحت پراسیس کیا جاتا تھا۔ پراسیسنگ کے بعد پلیسینٹا کو خشک کیا جاتا تھا تاکہ اسے آسانی سے بیرون ملک اسمگل اور ایکسپورٹ کیا جا سکے۔
ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس گھناؤنے کاروبار اور غیر قانونی نیٹ ورک کے مختلف پہلوؤں پر تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔ واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات جاری ہیں اور نیٹ ورک میں ملوث مزید ملزمان کی گرفتاریاں بھی متوقع ہیں تاکہ اس دھندے میں شامل تمام کرداروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
ہم اعتراف کرنے پر بلاول بھٹو کے مشکور ہیں: ایم کیو ایم کا چیئرمین پی پی کے بیان پر ردعمل
17 November 2026
کراچی کسی کے باپ کی جاگیر نہیں، ہر پاکستانی کو یہاں ترقی میں حصہ لینے کا حق ہے: فاروق ستار
17 November 2026
پرویز الہٰی سے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
17 November 2026
جامشورو کے گاؤں میں گیسٹرو اور ڈائریا کی وبا پھیل گئی، درجنوں کیسز رپورٹ
17 November 2026
گھریلو ملازمہ فاطمہ ہلاکت کیس، شیری رحمان کا ملزموں کو قرار واقعی سزا کا مطالبہ
17 November 2026
عطا تارڑ طعنے نہ دیں، ہمت ہے تو کہیں پیپلزپارٹی کی ضرورت نہیں: شرجیل میمن
17 November 2026
میر رضا قتل کیس: جے آئی ٹی سربراہ کی اہل خانہ سے ملاقات، تفتیش میں پیشرفت سے آگاہ کیا
17 November 2026
ادویات کی بارکوڈنگ اور سیریلائزیشن لازمی قرار، ڈریپ کا اہم فیصلہ
17 November 2026