LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حکومت نے عوام پر معاشی دہشت گردی مسلط کر رکھی ہے: حافظ نعیم الرحمان خیبر پختونخوا پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں، 18 افسران تبدیل سہیل آفریدی حفاظتی تحویل میں ہیں، گرفتار نہیں کیا گیا: عطا تارڑ ریاض ایئرپورٹ کے ٹرمینل 4 پر میزائل حملہ، آگ بھڑک اٹھی کے پی کو مزید تجربہ گاہ بنانا بند کیا جائے، گورنر راج کا نفاذ جمہوری عمل پر ضرب ہے: اسد قیصر خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، عوام کو دہشتگردی نے نجات دلائیں گے: گورنر میناب سکول حملے میں 168 افراد شہید ہوئے، امریکا کو جواب دہ بنائیں گے: ایران خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کو مسترد کرتے ہیں: مولانا فضل الرحمان آرٹیکل 232 کے تحت صدر کی طرف سے ایمرجنسی نافذ کرنے کا گزیٹ نوٹیفکیشن جاری آرٹیکل 245 کے تحت خیبر پختونخوا میں فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا کے نامزد اضلاع میں ایریا ڈیویلپمنٹ سیکرٹریٹ قائم کرنے کا حکم خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج مسائل کا حل نہیں، جمہوریت دشمنی کا سفر جاری ہے: حافظ نعیم الرحمان خیبر پختونخوا کے حکومتی امور سے متعلق وفاقی حکمنامہ جاری، 11 رکنی مشاورتی کونسل قائم خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ آسان نہیں تھا: محسن نقوی وفاقی دارالحکومت میں ریڈ الرٹ جاری: حساس عمارتوں پر رینجرز تعینات، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتاریوں کا حکم

ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی، ملائیشیا جانے والے 23 مسافر آف لوڈ

Web Desk

19 December 2025

کراچی: ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ملائیشیا جانے والے 23 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔ مسافر پرواز نمبر D7-109 کے ذریعے ملائیشیا روانہ ہو رہے تھے۔

امیگریشن ذرائع کے مطابق تمام مسافر مختلف ایجنٹوں سے رابطے میں تھے اور ملائیشیا پہنچ کر روپوش ہونے کا ارادہ رکھتے تھے۔ ابتدائی تفتیش میں مسافروں نے اعتراف کیا کہ وہ وزٹ ویزا کے پس پردہ ملائیشیا میں ملازمت حاصل کرنے جا رہے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافروں کا تعلق کراچی، لوئر دیر، مردان، سوات، باجوڑ، بنوں، گجرات اور پشاور کے مختلف علاقوں سے ہے۔ امیگریشن پروفائلنگ کے دوران ان کے پاس ناکافی رقم پائی گئی اور وہ وزٹ ویزا کے لیے درکار اخراجات اور مطلوبہ مالی حیثیت ظاہر کرنے میں ناکام رہے۔ مزید یہ کہ مسافروں نے ملائیشیا کے وزٹ ویزے کے حصول کے لیے لازمی بینک اسٹیٹمنٹس بھی جمع نہیں کروائی تھیں۔

تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ مسافروں کا گروپ محمد اویس نامی ایجنٹ کے ذریعے سفر کر رہا تھا۔ ایجنٹ محمد اویس نے انکشاف کیا کہ ویزوں کا انتظام وسیم خان نامی مسافر نے اسٹیفن نامی ایجنٹ کے ذریعے کروایا تھا، جبکہ ادائیگیاں بینک اکاؤنٹ کے ذریعے کی گئیں۔

ایف آئی اے امیگریشن نے تمام مسافروں کو آف لوڈ کرنے کے بعد مزید تصدیق اور قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کے حوالے کر دیا ہے۔