LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ثابت کر چکے اسرائیل یمن سے ایران تک کہیں بھی پہنچ سکتا ہے، اسرائیلی وزیر دفاع آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کی تعداد میں نمایاں کمی امریکہ کے ایران پر مسلسل تیسرے روز بھی حملے جاری، مختلف شہروں میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں پاکستان، امریکہ باہمی تجارتی معاہدے پر دو روزہ مذاکرات جاری فیلڈ مارشل عاصم منیر سے عباس عراقچی کا رابطہ، امریکی حملے معاہدوں کی خلاف ورزی قرار جب تک ضرورت ہوئی لبنان کے سکیورٹی زون میں موجود رہیں گے: نیتن یاہو عباس عراقچی کے عمان اور ترکیہ سے رابطے، امریکا کو مزید کارروائی پر خبردار کر دیا قطر اور امارات کی کویت، بحرین پر ایرانی حملوں کی مذمت پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے کا مشترکہ ریسکیو آپریشن، 20 افراد کو ڈوبنے سے بچالیا اردن کا ایران کی جانب سے داغے گئے 8 میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ وزیر صحت کا نائٹ پارٹیز اور منشیات سے ایچ آئی وی کے کیسز بڑھنے کا انکشاف امریکی حملے میں چین ایران ریلوے کوریڈور کا اہم پل متاثر، ٹرین سروس معطل برسوں پرانا تعطل ختم، آسٹریلیا کا بھارت کو یورینیم برآمد کرنے کا فیصلہ محمود خان اچکزئی کی زیرِ صدارت تحریک تحفظِ آئین پاکستان کا اہم اجلاس، ملکی صورتحال پر تفصیلی مشاورت سندھ کو ٹیکنالوجی اور مالیات کا عالمی مرکز بنانے کا عزم؛ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی صدارت میں اہم اجلاس

فیروزوالا میں شوہر نے دوسری بیوی کو آگ لگا کر قتل کر دیا

Web Desk

9 July 2026

فیروزوالا کے علاقے کوٹ نور شاہ میں پسند کی دوسری شادی کرنے والی خاتون کو مبینہ طور پر آگ لگا کر بے دردی سے قتل کرنے کا ہولناک واقعہ پیش آیا ہے، جس کے بعد پولیس نے مقتولہ کے شوہر اور اس کی پہلی بیوی کے خلاف مقتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق، مقتولہ تحریم بی بی نے دو سال قبل جہانزیب نامی شخص سے پسند کی دوسری شادی کی تھی، جبکہ ملزم کی پہلی بیوی سلمہ سے تین بچے بھی ہیں۔ درج کی گئی ایف آئی آر (FIR) کے مطابق، ملزم جہانزیب خان نے اپنی پہلی بیوی سلمہ کے ساتھ مل کر تحریم بی بی کو مبینہ طور پر آگ لگائی۔ ملزمان نے ابتدائی طور پر اس ہولناک واردات کو گیس لیکج کا حادثہ ظاہر کرنے کی کوشش کی تھی، تاہم پولیس کی ابتدائی تفتیش اور سائنسی شواہد کے بعد حقائق سامنے آنے پر اسے باقاعدہ قتل کا مقدمہ قرار دیا گیا۔

پولیس نے مقتولہ تحریم بی بی کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ اس سنسنی خیز کیس میں اہم پیش رفت یہ سامنے آئی ہے کہ مقتولہ کا شوہر اور مرکزی ملزم جہانزیب خان محکمہ پولیس میں بطور اے ایس آئی (ASI) تھانہ مناواں میں تعینات ہے۔ واقعے کے فوراً بعد ملزم جہانزیب اور اس کی پہلی بیوی سلمہ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی گرفتاری کے لیے پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ مقامی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے روپوش ٹھکانوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور قانون کی گرفت سے بچنے والے دونوں ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔