LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، عوام کو دہشتگردی نے نجات دلائیں گے: گورنر میناب سکول حملے میں 168 افراد شہید ہوئے، امریکا کو جواب دہ بنائیں گے: ایران خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کو مسترد کرتے ہیں: مولانا فضل الرحمان آرٹیکل 232 کے تحت صدر کی طرف سے ایمرجنسی نافذ کرنے کا گزیٹ نوٹیفکیشن جاری آرٹیکل 245 کے تحت خیبر پختونخوا میں فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا کے نامزد اضلاع میں ایریا ڈیویلپمنٹ سیکرٹریٹ قائم کرنے کا حکم خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج مسائل کا حل نہیں، جمہوریت دشمنی کا سفر جاری ہے: حافظ نعیم الرحمان خیبر پختونخوا کے حکومتی امور سے متعلق وفاقی حکمنامہ جاری، 11 رکنی مشاورتی کونسل قائم خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ آسان نہیں تھا: محسن نقوی وفاقی دارالحکومت میں ریڈ الرٹ جاری: حساس عمارتوں پر رینجرز تعینات، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتاریوں کا حکم پختونخوا میں ایمرجنسی: اڈیالہ جیل کے اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد جے یو آئی کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس طلب؛ مولانا فضل الرحمان میڈیا بریفنگ دیں گے کے پی میں بڑا بیوروکریٹک الٹ پھیر: پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 15 اعلیٰ افسران کے صوبے سے تبادلے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت قانون ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی: گورنر خیبر پختونخوا ایمرجنسی کے بعد پہلا نوٹیفکیشن، فخر عالم چیف سیکرٹری کے پی تعینات

وفاقی وزیر خزانہ کی اینٹ انٹرنیشنل اور ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کے وفد کی ملاقات

Web Desk

18 December 2025

اسلام آباد میں وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے اینٹ انٹرنیشنل اور ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کے وفد نے ملاقات کی، جس میں پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت کے فروغ اور کیش لیس نظام پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت ڈیجیٹلائزیشن کے واضح اہداف کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے اور ڈیجیٹل چینلز رسمی معیشت اور ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے چھوٹے کسانوں اور کم آمدنی والے طبقے کے لیے ڈیجیٹل قرضوں پر بھی زور دیا اور ایزی پیسہ کو ڈیجیٹل بینک لائسنس ملنے کو اہم پیش رفت قرار دیا۔

سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ ڈیجیٹل بینکس مالی شمولیت میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں اور میکرو اکنامک استحکام کے بعد ہدف پائیدار ترقی اور سرمایہ کاری ہے۔ ملاقات میں ورچوئل اثاثوں اور نئی مالی ٹیکنالوجیز پر ضابطہ کاری کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اینٹ گروپ نے پاکستان میں ٹیکنالوجی اور تجربہ منتقل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا، جبکہ وفد نے کہا کہ ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ سے ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ممکن ہے اور کیش لیس پاکستان کے لیے حکومت اور نجی شعبے کے اشتراک کو فروغ دینا ضروری ہے۔