LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
گڈز اور منی مزدا ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کا دوسرا روز، گاڑیوں کی روانگی معطل افغان حکومت اپنی سرزمین پاکستان میں دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہونے دے، حافظ نعیم پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ کا مکہ باہمی دفاعی معاہدے کے بعد خصوصی نغمہ جاری مریم نواز سے ایم پی ایز کی ملاقات، سیاسی امور، عوامی فلاحی منصوبوں پر تبادلہ خیال کوسوو میں اپوزیشن رکن اسمبلی نے قائم مقام وزیراعظم پر انڈے پھینک دیے سعودی عرب اور یمن کی متحدہ عرب امارات کے آئل ٹینکر پر حملے کی مذمت آزاد جموں و کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کا تیسرا مرحلہ کل ہوگا آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام، ڈاکٹر معید یوسف کی طلبہ کیساتھ خصوصی نشست نائجیریا کی تاریخ کا سب سے بڑا ریسکیو آپریشن، 6ماہ سے جنگل میں قید 308 افراد بازیاب صدر کا قدیم مقامی باشندگان کے حقوق، ثقافت کے تحفظ کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ محسن نقوی کا لاہور ایئرپورٹ کا دورہ، امیگریشن کے عمل کا جائزہ لیا مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار کیریبین جزیرے میں واقع تاریخی آتش فشاں ماؤنٹ پیلے ایک بار پھر فعال اسماء جتک کو دھمکیوں اور اہل خانہ کے قتل کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی قائم واٹس ایپ کا آئی فون صارفین کیلئے اہم فیچر متعارف

وفاقی ملازمین کے نئے پے سکیلز 2026 کا نوٹیفکیشن جاری

Web Desk

21 July 2026

وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے نئے ‘پے سکیلز 2026’ کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت وزارت خزانہ نے 2022 کے پے سکیلز کو نئے سکیلز سے تبدیل کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 1 کے ملازم کی کم از کم بنیادی تنخواہ 13,550 سے بڑھا کر 16,280 روپے کر دی گئی ہے، جبکہ گریڈ 17 کے افسران کی ابتدائی بنیادی تنخواہ 45,070 سے بڑھا کر 54,140 روپے اور گریڈ 22 کی زیادہ سے زیادہ تنخواہ 2,93,350 روپے مقرر کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں، تمام گریڈز کے لیے کنوینس الاؤنس میں 50 فیصد کا نمایاں اضافہ کیا گیا ہے، جس کے تحت گریڈ 16 اور اس سے اوپر کے افسران کو اب 7,500 روپے ماہانہ کنوینس الاؤنس ملے گا۔ وزارت خزانہ کے مطابق ان تمام نئے پے سکیلز اور الاؤنسز کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہو گا۔