سندھ میں انسدادِ دہشتگردی عدالت کے ججز کی برطرفی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار
Web Desk
21 October 2026
وفاقی آئینی عدالت نے انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج محمد یامین کی اپیل منظور کرتے ہوئے سندھ حکومت کی جانب سے ججز کو عہدوں سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن اور سندھ ہائیکورٹ کا 22 دسمبر 2025ء کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے۔ جسٹس محمد کریم خان آغا کی جانب سے جاری تحریری فیصلے میں طے کیا گیا ہے کہ ‘سندھ اینٹی ٹیررازم ترمیمی ایکٹ 2025’ کے تحت مقرر کردہ 65 سال کی بالائی عمر کی حد کا اطلاق ماضی سے نہیں کیا جا سکتا اور ترمیمی ایکٹ سے قبل مقررہ مدت کے لیے تعینات ججز اپنے عہدے کی مدت مکمل کریں گے۔ عدالت نے واضح کیا کہ قانونی طور پر حاصل شدہ حقوق کو کسی نئی قانون سازی کے ذریعے ماضی سے لاگو کر کے ختم نہیں کیا جا سکتا، جس کے تحت جج محمد یامین اے ٹی سی-IV کراچی میں اپنی ڈھائی سالہ مدت مکمل کریں گے۔
متعلقہ عنوانات
نئی آٹو پالیسی پر آئی ایم ایف سے ورچوئل مذاکرات کا فیصلہ، اضافی ٹیکس کی تجویز
21 October 2026
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 2015 کے قانون کے تحت کرانے کا حکم
21 October 2026
ماہ رنگ بلوچ اور دیگر کی ضمانتوں کا کیس: سپریم کورٹ نے مقدمات دیگر کیسز کے ساتھ منسلک کر دیے
21 October 2026
ڈپٹی چیئرمین اور پراسیکیوٹر جنرل نیب کی تعیناتیاں چیلنج، اسلام آباد ہائیکورٹ کا نیب اور وزارتِ قانون کو نوٹس
21 October 2026
اسحاق ڈار سے صدر مالدیپ کی ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
21 October 2026
مالدیپ کے صدر کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں استقبالیہ تقریب، گارڈ آف آنر پیش
21 October 2026
راجن پور میں خوفناک حادثہ، مسافر بس الٹنے سے 9 افراد جاں بحق، 36 زخمی
21 October 2026
ملتان: یتیم بچے کو کار سے کچلنے والا ملزم توقیر نذیر مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
21 October 2026