LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سرمایہ کاروں اور ٹیکنالوجی ماہرین کی توجہ دبئی پر مرکوز، بلاکچین لائف کانفرنس کی تیاریاں مکمل مشرق وسطیٰ پر پھر جنگ کے سائے، کویت میں ڈرون حملے، خطرے کے سائرن بج اٹھے روس، چین اور امریکا کے صدور کی ملاقات پوری دنیا کیلئے انتہائی اہم ہے، چینی کمیونسٹ پارٹی ایک ہفتے میں یوکرین کے روس پر 2 ہزار سے زائد حملے، بچے سمیت 10 شہری ہلاک ایرانی وزیر خارجہ کی قطری نمائندوں سے ملاقات، خطے میں کشیدگی کم کرنے پر زور دبئی میں ورلڈ آرٹ 2026ء کا آغاز 19 نومبر سے، 65 ممالک کے فنکار شریک ہوں گے امریکا، اسرائیل کے فوجی اڈوں کے قریب ڈیم اور بجلی گھر ہدف تصور ہونگے: ایران آبنائے ہرمز میں ایک دن میں تیسرا آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گیا پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر عراقی ملیشیا کا تنازع حل کرانے عراق پہنچ گئے دبئی میں تین روزہ عالمی کانفرنس، فوڈ سیفٹی کیلئے جدید سائنسی اقدامات پر تبادلہ خیال نیتن یاہو کی حکومت کے خاتمے کی راہ مزید ہموار، حزب اختلاف کے متان کہانا سپیکر منتخب امریکی سینیٹ کمیٹی نے نئے امریکی جوہری بم بی 94 کا نام ظاہر کردیا امریکی سکیورٹی ایجنسی کا انتہائی حساس اندرونی مواصلاتی نیٹ ورک فنی خرابی کے باعث بند روس کا فوجی مال بردار طیارہ سائبیریا میں گر کر تباہ، 19 افراد ہلاک پوتن، ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات کا کچھ حصہ میڈیا کیلئے کھولا جاسکتا ہے، کریملن

ریڈ زون کی بندش: وفاقی آئینی عدالت کی پرنسپل سیٹ پر آج عدالتی کارروائی معطل، کاز لسٹ منسوخ

Web Desk

23 June 2026

وفاقی دارالحکومت میں اہم غیر ملکی وفد کی آمد اور سیکیورٹی اقدامات کے باعث ریڈ زون کی بندش کے پیشِ نظر وفاقی آئینی عدالتِ پاکستان کی پرنسپل سیٹ (اسلام آباد) میں آج، 23 جون 2026 کو تمام عدالتی کارروائی معطل رہے گی۔ چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کے حکم پر عدالتِ عظمیٰ کی پرنسپل سیٹ پر آج کی تمام کاز لسٹ منسوخ کر کے مقررہ مقدمات کی سماعتیں ملتوی کر دی گئی ہیں۔

 ریڈ زون کے راستوں کی بندش کے باعث سائلین اور وکلاء کو درپیش سفری مشکلات کے پیشِ نظر عدالتی افسران اور عملے کو گھر سے فرائض (Work from Home) انجام دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔عدالتی عملے کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر اسٹیشن نہیں چھوڑیں گے اور ضرورت پڑنے پر فوری دستیابی کو یقینی بنائیں گے۔وفاقی دارالحکومت کے برعکس، وفاقی آئینی عدالت کی لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ رجسٹریاں اپنے معمول کے مطابق کھلی رہیں گی اور وہاں تمام عدالتی و انتظامی امور معمول کے مطابق انجام دیے جائیں گے۔ نوٹیفکیشن میں سائلین اور معزز وکلاء کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ عدالتی امور اور کیسز کی معلومات کے لیے اپنی قریبی یا متعلقہ صوبائی رجسٹریوں سے رابطہ قائم رکھ سکتے ہیں۔