LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا، روس اور چینی صدور کی حالیہ سمٹ کے زیادہ نتائج برآمد نہیں ہونگے: فابیو پنیٹا خلیج تعاون کونسل کا حوثی ملیشیا کو جوابدہ ٹھہرانے کیلئے فیصلہ کن مؤقف کا مطالبہ انقلابی شاعر فیض احمد فیض کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے میکرون نے یوکرین کی نیٹو میں شمولیت یورپی سلامتی کیلئے انتہائی اہم قرار دیدی نئے صوبوں کے قیام سے ملک کو کوئی نقصان نہیں ہوگا: شوکت یوسفزئی ابوظہبی کے 2 بڑے عجائب گھروں میں بچوں کیلئے مفت تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز سلامتی کونسل کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندیاں لگائے: چین اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک کا عمران خان کی فوری رہائی، مناسب سلوک اور سیاسی کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ افغانستان میں دہشتگرد گروہوں سے رکن ممالک کو خطرہ ہے: سربراہ سلامتی کونسل امریکی صدر نے ایران پر دوبارہ حملوں کا معاملہ اگلے سال تک ملتوی کردیا امریکی سینیٹ نے ٹرمپ کو ایران پر حملوں سے روکنے کی قرارداد مسترد کر دی ترکیہ نے اپنا پہلا بغیر پائلٹ جنگی طیارہ قزل ایلما مسلح افواج کے حوالے کر دیا اینتھروپک کے حصص کی فروخت، کمپنی کی مالیت 15 کھرب تک پہنچ گئی ورلڈ آرٹ دبئی میں 10 ہزار فن پارے نمائش کیلئے پیش، قیمتیں 100 سے 20 ہزار ڈالر تک جدید تحقیق اور ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے شارجہ انوویشن ڈیز 2026ء کا افتتاح کر دیا گیا

وفاقی آئینی عدالت نے باپ پارٹی کے صالح بھوتانی کی درخواست منظور کرلی

Web Desk

4 February 2026

پی بی 21 حب کے انتخابی تنازعہ میں وفاقی آئینی عدالت نے محمد صالح بھوٹانی کو دوبارہ منتخب ایم پی اے قرار دیتے ہوئے اصل انتخابی نتائج بحال کر دیے۔ عدالت نے علی حسن زہری کی جیت کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا اور بلوچستان ہائی کورٹ کے فیصلے کو بھی منسوخ کر دیا۔

ٹائم لائن آف ایونٹس:

  • علی حسن زہری کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے 39 پولنگ اسٹیشنز پر ری کاؤنٹنگ کا حکم دیا۔

  • محمد صالح بھوٹانی نے اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔

  • سپریم کورٹ نے 20 نومبر 2024 کو ری کاؤنٹنگ سے متعلق تمام کارروائیاں کالعدم قرار دیں۔

  • اس کے باوجود الیکشن کمیشن نے ری کاؤنٹنگ کا عمل دوبارہ بحال کیا اور علی حسن زہری کو کامیاب قرار دے دیا۔

  • محمد صالح بھوٹانی نے بلوچستان ہائی کورٹ میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کیا، جسے ہائی کورٹ نے ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دیا۔

  • پھر محمد صالح بھوٹانی نے وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کیا۔

  • عدالت نے الیکشن کمیشن کے ری کاؤنٹنگ کے حکم کو غیر قانونی قرار دیا اور سپریم کورٹ کے 20 نومبر 2024 کے حکم کی خلاف ورزی تسلیم کی۔

  • وفاقی آئینی عدالت نے علی حسن زہری کو ڈی نوٹیفائی کیا اور 9 فروری 2024 کی اصل انتخابی پوزیشن بحال کرتے ہوئے صالح بھوٹانی کو دوبارہ منتخب ایم پی اے قرار دے دیا۔