LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
مولانا فضل الرحمٰن کی لاہور آمد، سیاسی صورتحال اور صوبوں کے معاملات پر گفتگو ایرانی ردعمل فوری اور تکلیف دہ ہوگا: باقر قالیباف کا امریکا کو تنبیہ ایران کی بحری ناکہ بندی، امریکی فوج نے 92 تجارتی جہازوں کا رخ موڑ دیا اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 4 افراد جاں بحق، 20 زخمی پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کی فلسطینیوں کو جبری بے دخل کرنے کی مذمت پاکستان خطے میں پائیدار امن و استحکام کا خواہاں ہے، یوسف رضا گیلانی اسحاق ڈار کا ناروے کے ہم منصب ایسپن بارتھ ایدے سے ٹیلی فونک رابطہ پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیتوں کا سفر، آپریشن دوارکا سے معرکۂ حق تک پاسدارانِ انقلاب کا آبنائے ہرمز میں امریکی آبدوز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ مزار قائد پر گارڈ تبدیلی کی پروقار تقریب، پاک فضائیہ نے فرائض سنبھال لیے خلیج میں امریکی فوجی اڈے برقرار رکھنا قابلِ عمل نہیں رہا: جنرل ڈیوڈ پیٹریاس روس اور یوکرین کے درمیان فضائی حملوں میں مختصر وقفے پر اتفاق پاسداران انقلاب کا امریکی بحری جہازوں اور 3 آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو شہیدوں کے شہر لاڑکانہ آمد پر خوش آمدید، بلاول بھٹو

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب، وزیراعظم ویڈیو لنک کے ذریعے صدارت کریں گے

Web Desk

7 November 2025

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے شیڈول میں ردوبدل کیا گیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ کے تمام ارکان کو اجلاس میں موجود رہنے کی ہدایت دی ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج بروز ہفتہ صبح 10 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کے دارالحکومت باکو سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

اجلاس میں آئین میں 27ویں ترمیم کے مسودے پر غور کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر قانون کابینہ ارکان کو مجوزہ ترمیم کے نکات پر اعتماد میں لیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 27ویں ترمیم سے متعلق مختلف آئینی اور انتظامی پہلوؤں پر تفصیلی تبادلۂ خیال متوقع ہے، جب کہ اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا۔