وفاقی کابینہ نے خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں علاقائی نمائندہ و ترقیاتی کونسلز کے قیام اور ان کے لیے 48 نمائندگان کی نامزدگی کی منظوری دے دی جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے تمام 12 اضلاع میں علاقائی نمائندہ و ترقیاتی کونسلز کے لیے نمائندگان کے انتخاب کا عمل مقامی جرگوں کی باہمی مشاورت سے مکمل کیا گیا۔
اس سلسلے میں مقامی آبادی کے پسندیدہ اور باوقار افراد کو کونسلوں کا رکن نامزد کرنے کے لیے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کے تعاون سے جرگے منعقد کیے گئے۔
جرگوں میں باہمی مشاورت کے ذریعے نامزد کیے گئے کونسل ارکان کے ناموں کی جانچ پڑتال اور پراسیسنگ ایڈیشنل چیف سیکرٹری و ایڈمنسٹریٹر، علاقہ ترقیاتی سیکرٹریٹ نے کی، مشاورتی عمل مکمل ہونے کے بعد نامزد ارکان کی فہرست چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو ارسال کی گئی۔
چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے فہرست پر مزید کارروائی کے بعد نامزد ارکان کے نام گورنر خیبرپختونخوا کو بھجوا دیے، جنہوں نے نامزد نمائندگان کی فہرست وفاقی حکومت کو ارسال کی، بعدازاں وفاقی کابینہ نے خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں علاقائی نمائندہ و ترقیاتی کونسلز کی منظوری دے دی۔
اس پیش رفت کے نتیجے میں 12 اضلاع کے لیے مجموعی طور پر 48 نمائندگان کی نامزدگی کے عمل کو حکومتی سطح پر منظوری مل گئی ہے اور وفاقی حکومت کی جانب سے کونسل ارکان کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
علاقائی نمائندہ و ترقیاتی کونسل کے چیئرپرسن شوکت اللہ خان ہیں جن کا تعلق ضلع باجوڑ سے ہے جو ترکانی قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں، ضلع شمالی وزیرستان سے وزیر قبیلے کے ملک خان مرجان، علاقائی نمائندہ و ترقیاتی کونسل کے وائس چیئر پرسن مقرر
ضلع باجوڑ کے 4 نمائندگان میں ترکانی قبیلے سے تعلق رکھنے والے شوکت اللہ خان، شہاب الدین خان ، ملک سلطان زیب اور حاجی لالی شاہ ،ضلع مہمند کے 3 نمائندگان میں خادی خیل خوزئی قبیلے کے ملک فیاض خان،بازئی قبیلے کے ملک نادر منان اور اتمان خیل قبیلے کے ملک صاحب خان امبر شامل ہیں۔
ضلع خیبر کے 5 نمائندگان، ملک عبدالرزاق، ملک عزت اللہ ، ملک صلاح الدین، ملک ظاہر شاہ اور شیریں خان خدمات سر انجام دیں گے جن کا تعلق آفریدی قبیلے سے ہے۔
ضلع کُرم میں 5 نمائندگان، بنگش قبیلے کے منیر حسین بنگش، علی شیرزئی قبیلے کے ملک عبدالولی خان اور طوری قبیلے سے تعلق رکھنے والے ملک زمین حسین ، سید ولی سید میاں، احسان اللہ احسان ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
ضلع اورکزئی کے 3 نمائندگان میں علی خیل قبیلے کے لال مان شاہ، سید قبیلے کے سید فخر عباس اورمشتی قبیلے کے فیض اللہ، ضلع شمالی وزیرستان کے 5 ممبران میں وزیر قبیلے کے ملک خان مرجان، ملک نصراللہ اور ملک حاجی شیر محمد جبکہ داوڑ قبیلے کے مفتی مصباح اللہ خان اور داوڑ / درپا خیل قبیلے کے ملک حبیب خان خدمات سر انجام دیں گے۔
ضلع جنوبی وزیرستان (اپر) کے 4 نمائندوں میں قریشی محسود قبیلے کے صالح شاہ،برکی قبیلے کے ملک عرفان الدین احمد برکی، محسود قبیلے کے ملک محمد رومان محسود اور ملک رمتال خان ،ضلع جنوبی وزیرستان (لوئر) کے 4 ممبران میں شامل ہیں، وزیر قبیلے کے ملک علاؤالدین وزیر، ملک جمیل توجی خیل، ملک معین الدین وزیر اور سلیمان خیل قبیلے کے ملک سردار عباس شامل ہیں۔
ضلع بنوں کے 4 نمائندوں میں بنوچی قبیلے کے باز محمد خان اور مولانا عبدالغفار قریشی اور وزیر قبیلے کے ملک شیریں اور ملک احسان خان، ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے 4 نمائندگان میں قصوریہ قبیلے کے عبدالحلیم ، گنڈاپور قبیلے کے سردار آغاز خان، شیرانی قبیلے کے سردار عبا د خان اور میاں خیل قبیلے کے قیضر خان ایڈووکیٹ اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
ضلع ٹانک کے 3 نمائندوں میں کاٹی خیل قبیلے کے نوابزادہ عبدالوہاب ،محسود قبیلے کے عبداللہ ننگیال اور کنڈی قبیلے کے عرفان اللہ کنڈی ،ضلع لکی مروت کے 4 نمائندوں میں بٹانی قبیلے کے مولانا عمر اشرفی جبکہ مروت قبیلے کے ملک ادریس خان ، نجیب اللہ خان اور رحمت اللہ عرف متی کے نام شامل ہیں۔