LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی جیل سے پنجاب کارڈیالوجی منتقل وزیراعظم نے مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی حکومت سے مذاکرات کی حامی، طریقہ کار پر رہنما تقسیم اردوان کا ٹرمپ سے رابطہ، ترکیہ کی امن بحالی کی کوششوں سے آگاہ کیا امریکا کی امن مذاکرات بحال کرنے کی کوشش، جے ڈی وینس کا ایرانی عہدیدار کو خط تھرپارکر: ایمبولینس میں سلنڈر دھماکا، 8 افراد جاں بحق، 4 شدید زخمی راولاکوٹ میں فائرنگ سے پولیس اہلکار اور شہری زخمی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج گاڑی سمیت اغوا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، نئی قیمتیں مقرر اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کا اتحاد واضح اکثریت حاصل کرنے میں ناکام، دھاندلی کے الزامات پاک افغان سرحد پر فائرنگ سے متعلق افغان طالبان کا بیان جھوٹا، من گھڑت قرار میر رضا کیس: سندھ حکومت نے جوڈیشل کمیشن کی ہدایت پر جے آئی ٹی تشکیل دے دی ٹرمپ کے تعاون سے ایران کا خطرہ ہمیشہ کیلئے ختم کرنا چاہتے ہیں، نیتن یاہو لطف آباد میں گھر کی دوسری منزل پر پراسرار آتشزدگی، بیوہ ماں اور دو کمسن بیٹیاں جاں بحق، قتل کا شبہ اسرائیلی انتخابات: ابتدائی نتائج میں نیتن یاہو اتحاد کی برتری، اکثریت سے دور شہباز شریف نے مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا

ایف بی آر ٹیکس اہداف میں ناکام: 9 ماہ میں 610 ارب روپے کا بڑا شارٹ فال

Web Desk

1 April 2026

اسلام آباد: وفاقی ادارہ برائے محصولات (FBR) مسلسل تیسری سہ ماہی میں بھی آئی ایم ایف کے ٹیکس اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق، جولائی تا مارچ کے دوران ایف بی آر کو 610 ارب روپے کے بڑے ٹیکس شارٹ فال کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس مدت کے لیے 9,915 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا، جبکہ وصولیاں محض 9,300 ارب روپے رہیں۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ صرف مارچ کے مہینے میں ہدف سے 185 ارب روپے کم وصولی ہوئی، جس کی بڑی وجہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ ہے۔ آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث درآمدی ٹیکس وصولیوں کو شدید نقصان پہنچا، جبکہ گیس بحران کی وجہ سے فرٹیلائزر سیکٹر سے بھی 35 ارب روپے کم ٹیکس حاصل ہوا۔ حکومت نے اس خسارے کو پورا کرنے کے لیے پٹرولیم لیوی میں اضافہ اور ترقیاتی اخراجات میں کٹوتی جیسی سخت پالیسیاں اپنائی ہیں۔

دوسری جانب، آئی ایم ایف نے 1.2 ارب ڈالر کی اگلی قسط کے لیے مشروط آمادگی ظاہر کی ہے۔ آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے کہ یہ قسط عدالتی کیسز میں پھنسی ہوئی ٹیکس رقوم کی وصولی سے مشروط ہوگی۔ ایف بی آر اب تک عدالتی مقدمات کے ذریعے 290 ارب روپے وصول کر چکا ہے، تاہم اہداف تک پہنچنے کے لیے مزید سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔