LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی جیل سے پنجاب کارڈیالوجی منتقل وزیراعظم نے مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی حکومت سے مذاکرات کی حامی، طریقہ کار پر رہنما تقسیم اردوان کا ٹرمپ سے رابطہ، ترکیہ کی امن بحالی کی کوششوں سے آگاہ کیا امریکا کی امن مذاکرات بحال کرنے کی کوشش، جے ڈی وینس کا ایرانی عہدیدار کو خط تھرپارکر: ایمبولینس میں سلنڈر دھماکا، 8 افراد جاں بحق، 4 شدید زخمی راولاکوٹ میں فائرنگ سے پولیس اہلکار اور شہری زخمی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج گاڑی سمیت اغوا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، نئی قیمتیں مقرر اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کا اتحاد واضح اکثریت حاصل کرنے میں ناکام، دھاندلی کے الزامات پاک افغان سرحد پر فائرنگ سے متعلق افغان طالبان کا بیان جھوٹا، من گھڑت قرار میر رضا کیس: سندھ حکومت نے جوڈیشل کمیشن کی ہدایت پر جے آئی ٹی تشکیل دے دی ٹرمپ کے تعاون سے ایران کا خطرہ ہمیشہ کیلئے ختم کرنا چاہتے ہیں، نیتن یاہو لطف آباد میں گھر کی دوسری منزل پر پراسرار آتشزدگی، بیوہ ماں اور دو کمسن بیٹیاں جاں بحق، قتل کا شبہ اسرائیلی انتخابات: ابتدائی نتائج میں نیتن یاہو اتحاد کی برتری، اکثریت سے دور شہباز شریف نے مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا

ایف بی آر نے مالی سال 2025-26 میں 13 ہزار 601 ارب روپے ٹیکس جمع کر لیا

Web Desk

1 July 2026

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مالی سال 2025-26 کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف اپنا مقررہ ہدف حاصل کر لیا ہے بلکہ مجموعی طور پر 13 ہزار 601 ارب روپے کا ریکارڈ ٹیکس جمع کیا ہے۔

چیئرمین ایف بی آر نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ ادارے نے مالی سال کے لیے مقرر کردہ 12 ہزار 983 ارب روپے کا سالانہ ٹیکس ہدف کامیابی سے حاصل کر لیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسی عرصے کے دوران ٹیکس دہندگان کو 597 ارب روپے کے ریفنڈز بھی جاری کیے گئے۔  دستاویزات کے مطابق، جولائی 2025 سے جون 2026 تک کے عرصے میں مختلف ٹیکس ہیڈز کے تحت حاصل ہونے والی آمدن درج ذیل رہی. انکم ٹیکس (Direct Taxes): 6 ہزار 645 ارب روپے, سیلز ٹیکس (Sales Tax): 4 ہزار 731 ارب روپے, فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (FED): 840 ارب روپے, (Customs Duty): ایک ہزار 385 ارب روپے.

رپورٹ کے مطابق، گزشتہ مالی سال 2024-25 میں ایف بی آر نے مجموعی طور پر 12 ہزار 237 ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا تھا، جس میں سے 493 ارب روپے کے ریفنڈز ادا کیے گئے تھے، اور ریفنڈز کی منہائی کے بعد خالص ٹیکس آمدن 11 ہزار 745 ارب روپے رہی تھی۔ اس لحاظ سے رواں سال ٹیکس وصولی میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ سرکاری دستاویزات میں مزید بتایا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے اب نئے مالی سال 2026-27 کے لیے ایف بی آر کو 14 ہزار 264 ارب روپے ٹیکس وصولی کا ایک نیا اور بڑا ہدف سونپا گیا ہے، جسے حاصل کرنے کے لیے سٹرکچرڈ اصلاحات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔