انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 15 روز کی توسیع
Web Desk
16 October 2026
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) نے ٹیکس دہندگان کو بڑی سہولت فراہم کرتے ہوئے ٹیکس ایئر 2026 کے انکم ٹیکس گوشوارے (Income Tax Returns) جمع کرانے کی آخری تاریخ میں مزید 15 روز کی توسیع کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ نوٹیفکیشن کے مطابق، تاجر تنظیموں اور مختلف ٹیکس بار ایسوسی ایشنز کی جانب سے کی جانے والی شدید اپیلوں اور درخواستوں کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس توسیع کے بعد اب انکم ٹیکس ریٹرنز 31 اکتوبر 2026 تک جمع کرائے جا سکیں گے۔
واضح رہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں کی جانے والی یہ دوسری توسیع ہے۔ ایف بی آر حکام نے تمام ٹیکس دہندگان اور بزنس کمیونٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ نظام پر آخری دنوں کے بوجھ اور کسی بھی تکنیکی دشواری سے بچنے کے لیے نئی مقررہ تاریخ سے قبل اپنے گوشوارے فوری جمع کرائیں۔
متعلقہ عنوانات
ٹرمپ کا ایران پر جوہری ہتھیار استعمال نہ کرنے کا اعلان، زمینی فوج بھیجنے کا امکان بھی مسترد کر دیا
16 October 2026
آبنائے ہرمز کی مکمل نگرانی جاری، ایرانی فوج جنگ کیلئے تیار ہے: امیر حاتمی
16 October 2026
امریکی رکن کانگریس الہان عمر کیخلاف تحقیقات، موبائل ضبط، اہلخانہ سمیت متعدد افراد کو سمن جاری
16 October 2026
شہیدِ ملت نوابزادہ لیاقت علی خان کی آج 75 ویں برسی منائی جا رہی ہے
16 October 2026
حرمین شریفین کے دفاع کے لئے ہم متحد ہیں: ترجمان سعودی فوجی اتحاد
16 October 2026
روسی فوج کا خارکوف میں 2 آبادیوں پر کنٹرول، یوکرینی فوج کو 1,105 اہلکاروں کا نقصان
16 October 2026
سانحہ پشاور: تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے رپورٹ کمشنر کو جمع کرا دی
16 October 2026
پاکستان، جنوبی کوریا اور مصر کے درمیان بڑی سرمایہ کاری کی تیاریاں، دبئی میں اہم ملاقات
16 October 2026