رجسٹرڈ دکانوں کو ایک ہفتے میں ایف بی آر نظام سے منسلک ہونے کی ڈیڈ لائن
Web Desk
19 February 2026
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) نے ملکی معیشت کو دستاویزی بنانے اور ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے کے لیے ایک جامع نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت رجسٹرڈ دکانوں اور درجنوں مختلف شعبہ جات سے وابستہ کاروباروں کو ایک ہفتے کے اندر ایف بی آر کے مرکزی نظام سے منسلک ہونا ہوگا۔
پوائنٹ آف سیلز (POS) کا دائرہ کار وسیع
نوٹیفکیشن کے مطابق، انکم ٹیکس آرڈیننس کی شق 33 کے تحت تمام بڑے کاروباروں کو براہِ راست ایف بی آر کے نظام سے جوڑنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اس بار ٹیکس نیٹ میں صرف ریٹیلرز ہی نہیں بلکہ خدمات فراہم کرنے والے بڑے ادارے بھی شامل کیے گئے ہیں، جن میں گیسٹ ہاؤسز، میرج ہالز، کلبز، کوریئر اور کارگو سروسز شامل ہیں۔
صحت اور بیوٹی سیکٹر کی لازمی رجسٹریشن
ایف بی آر نے صحت اور خوبصورتی کے شعبے پر خصوصی توجہ دی ہے۔ اب پرائیویٹ ہسپتال، لیبارٹریز، ڈائیگناسٹک سینٹرز، ڈینٹل کلینکس، پلاسٹک سرجنز اور ہیئر ٹرانسپلانٹ سینٹرز کو بھی ٹیکس نظام کا حصہ بننا ہوگا۔ اس کے علاوہ بیوٹی پارلرز، سلمنگ سینٹرز اور فٹنس کلبز کو بھی پوائنٹ آف سیلز (POS) مشینیں لگانے کا پابند کیا گیا ہے۔
جمخانہ کلبز اور تعلیمی ادارے بھی پابند
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ اشرافیہ کے زیرِ استعمال کلبز جیسے کراچی جمخانہ، لاہور جمخانہ، رائل پام، چناب کلب اور اسلام آباد کلب کو بھی لازمی رجسٹریشن کرانا ہوگی۔ اس کے علاوہ نجی کالجز، ٹریننگ سینٹرز اور یونیورسٹیز سمیت چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس (CA) فرمز کو بھی ڈیجیٹل ٹیکس نظام سے منسلک ہونا پڑے گا۔
سی سی ٹی وی (CCTV) نگرانی کا اختیار
ایف بی آر نے سکیورٹی اور شفافیت کے لیے ایک سخت شرط بھی عائد کی ہے۔ نوٹیفکیشن کے تحت ایف بی آر اب کسی بھی منسلک کاروبار سے ان کے کام کی جگہ کی ایک ماہ کی سی سی ٹی وی ویڈیو طلب کرنے کا قانونی اختیار رکھتا ہے۔ مقررہ مدت میں رجسٹریشن نہ کرانے والے اداروں کے خلاف قانونی کارروائی اور بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔
متعلقہ عنوانات
دشمن کی نئی غلطی کا منہ توڑ جواب دیں گے، ایرانی آرمی چیف
5 October 2026
سعودی عرب اور یمن کو باب المندب میں حوثیوں کا کنٹرول قبول نہیں: روبیو
5 October 2026
امریکا سعودی عرب کو فوجی مدد فراہم کر رہا ہے، امریکی حکام
5 October 2026
نائجیریا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 32 افراد سوار تھے
5 October 2026
مذاکرات ناکامی کی دو بنیادی وجوہات، اپوزیشن وفد بے اختیار تھا: طارق فضل چودھری
5 October 2026
چاول کی پیداوار بڑھانے کیلئے رائس پلانٹرز کے استعمال کا فیصلہ
5 October 2026
نئی جنگ کی صورت میں خطے کے امریکی اتحادی بھی متاثر ہوں گے: ایران
5 October 2026
’اپنی چھت، اپنا گھر‘ منصوبے کی کامیابی، مریم نواز کو عالمی اعزاز سے نواز دیا گیا
5 October 2026