کراچی کے حالات موہنجوڈارو سے بھی بدتر ہیں: فاروق ستار
Web Desk
29 August 2026
کراچی کونسل آف فارن ریلیشنز کے تحت منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی کے حالات اس وقت موہنجوڈارو سے بھی بدتر ہو چکے ہیں اور شہر کے تقریباً 40 ملین (4 کروڑ) افراد شدید مشکلات میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ کراچی کی ترقی کے بغیر ملک میں سرمایہ کاری ممکن نہیں، جس کے لیے آئین کے آرٹیکل 140 کے تحت اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی ناگزیر ہے۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ نئے انتظامی یونٹس کا قیام کراچی کے عوام کی آواز ہے جس سے صوبوں کی جغرافیائی حیثیت تبدیل نہیں ہوگی بلکہ عوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے۔ انہوں نے اس مقصد کے لیے ملک گیر عوامی ریفرنڈم کرانے کا مطالبہ بھی کیا۔
متعلقہ عنوانات
حوثی مفتی کا حرمین شریفین پر حملے کا اعلان تشویشناک ہے: طاہر اشرفی
19 September 2026
نواز شریف کا 16 سال بعد ناران کا دورہ، مقامی عہدیداروں سے ملاقات
19 September 2026
پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کا لانگ مارچ بے وقت کی راگنی: رانا تنویر حسین
19 September 2026
کل کی ریلی کرپٹ ترین حکومت کے خلاف علم بغاوت ہو گی: فاروق ستار
19 September 2026
خدمت کا جذبہ جاری رہے گا، ہم جھکنے، بھاگنے اور بکنے والے نہیں: حنیف عباسی
19 September 2026
خوردنی تیل، گھی کی ترسیل میں گٹھ جوڑ، آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن پر 6 کروڑ جرمانہ
19 September 2026
پاکستان کو فساد اور لانگ مارچ نہیں، امن و استحکام کی ضرورت ہے: احسن اقبال
19 September 2026
وزیراعظم فیول ریلیف سکیم کی رجسٹریشن مفت، سابقہ پابندی ختم کر دی: شزا فاطمہ
19 September 2026