LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ریاست امن و امان برقرار رکھنے کی اپنی ذمہ داری پوری کرے گی: محسن نقوی پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق وزیراعظم کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ تیار، پمز ہسپتال کے افسران و سٹاف کی غفلت ثابت افغان طالبان رجیم کیخلاف افغانستان فریڈم فرنٹ کا محاذ متحرک مریم نواز کا نیپال میں سیلاب کے باعث جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات، ملکی بندرگاہوں کی بہتری میں اہم پیشرفت مودی حکومت کی ہٹ دھرمی برقرار، بھارتی نوجوان ایک مرتبہ پھر احتجاج پر مجبور ایران کی ترکیہ میں امریکی صدر ٹرمپ کو قتل کرنے کے منصوبے کی تردید پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان پری پیڈ موبائل بیلنس کی کم از کم میعاد مقرر مشعال ملک کا پمز ہسپتال کے اندر جانے کی اجازت نہ ملنے پر احتجاج دنیا سوشل میڈیا سے متاثر، نوجوان حقائق پر مبنی تجزیاتی صلاحیت کو فروغ دیں: فیلڈ مارشل آسٹریلیا: ہزاروں کاروباری اداروں کو سائبر حملوں کا نشانہ بنانے والے ملزمان کیخلاف 14 مقدمات درج برطانیہ کے ہوائی اڈوں پر سائبر حملہ، صارفین کا حساس ڈیٹا چوری سی آئی اے چیف کا ماسکو کا دورہ، روس کو سنگین نتائج کی دھمکی

پیپلز پارٹی نے گورنر سندھ کو غیر قانونی معاملات میں رکاوٹ پر ہٹایا: فاروق ستار

Web Desk

31 May 2026

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے گورنر سندھ کو اس لیے عہدے سے ہٹایا کیونکہ وہ ان کے غیر قانونی کاموں میں رکاوٹ تھے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ جہاں جہاں قبضہ مافیا سرگرم ہے، وہاں ایم کیو ایم آواز بلند کرے گی اور اس مافیا کو چیلنج کیا جائے گا۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ ہائی کورٹ کے فیصلے کے باوجود این او سی کیسے جاری کیا گیا اور کس بنیاد پر قبضے کی زمین کو قانونی حیثیت دی گئی۔ ان کے مطابق ہل پارک کی 62 ایکڑ زمین پر قبضہ کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔

فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم بلدیاتی انتخابات میں بھرپور تیاری کے ساتھ حصہ لے گی اور کراچی کے عوام قبضہ مافیا کو اب مزید برداشت نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ اٹھارہ برسوں سے کراچی کو قبضہ مافیا کے حوالے کیا گیا ہے جبکہ پی ای سی ایچ سوسائٹی سمیت مختلف علاقوں میں زمینوں پر قبضے جاری ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ شہر کی پہاڑیاں کاٹ کر پلاٹ نکالے جا رہے ہیں اور انہیں مہنگے داموں فروخت کیا جا رہا ہے، جبکہ رہائشی پلاٹس پر بھی کمرشل سرگرمیاں جاری ہیں۔

فاروق ستار کے مطابق کراچی میں جرائم بڑھ رہے ہیں اور شہر جرائم پیشہ عناصر کی آماجگاہ بنتا جا رہا ہے۔