فرح گوگی اور شوہر کے خلاف سرکاری زمین فروخت کرنے پر ایک اور مقدمہ درج
Web Desk
19 February 2026
گوجرانوالہ: فرح گوگی اور ان کے شوہر احسن جمیل کے خلاف سرکاری زمین فروخت کرنے پر ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ یہ دوسرا مقدمہ دھوکہ دہی کی دفعات کے تحت تھانہ صدر گوجرانوالہ میں درج کیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق، ملزمان نے پارکس، اسکول اور قبرستان کے لیے مختص اراضی کو فروخت کیا۔ مقدمے میں ن لیگ کے ایم پی اے قیصر اقبال سندھو کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمہ جی ڈی اے کے اسٹیٹ آفیسر مرزا بابر کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
فرح گوگی اور احسن جمیل کے خلاف ایک روز قبل بھی مقدمہ درج ہوا تھا، جس میں احسن جمیل گجر کے والد، اقبال گجر کو بھی نامزد کیا گیا تھا۔ اقبال گجر ن لیگ کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر ہیں۔
متعلقہ عنوانات
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور
25 August 2026
عمران خان کا علاج: جمائما کی جانب سے برطانوی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے مداخلت کی درخواست
25 August 2026
علی ڈار سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو
25 August 2026
غیرت کے نام پر قتل کے مقدمے میں راضی نامہ بھی ملزم کو ضمانت کا حق نہیں دیتا: عدالت
25 August 2026
امریکا کا H-1B ویزا کیپ پٹیشنز پر ایک لاکھ ڈالر سے زائد فیس عائد کرنے کی تجویز کا اعلان
25 August 2026
عائشہ وہاب نے امریکی ایوانِ نمائندگان کی نشست جیت لی، کانگریس کا حصہ بننے والی پہلی افغان امریکی خاتون
25 August 2026
میر رضا علی خان کیس: سندھ ہائیکورٹ کا تحریری حکم نامہ، JIT تشکیل دینے کے حوالے سے قانونی سوالات پر جواب طلب
25 August 2026
سینیٹ اجلاس: 2025 کے سیلاب سے معیشت کو 853 ارب روپے کا نقصان ہوا، PM آفس کا تحریری جواب
25 August 2026