LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسرائیل کی سفاکیت کم نہ ہوئی، ڈرون حملے میں مزید 2 فلسطینی شہید، متعدد زخمی یورپ میں شدید گرمی کی لہر برقرار، اموات 4 ہزار سے تجاوز کر گئیں اسرائیلی فوج کے سربراہ کا لبنان میں فیصلہ کن کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں، باقر قالیباف ٹرمپ نے کہا وٹکوف، جیرڈ کشنر دوبارہ ماسکو آنے کیلئے تیار ہیں: ترجمان کریملن صدر ٹرمپ انقرہ میں نیٹو ممالک کے اجلاس میں شرکت کریں گے، وائٹ ہاؤس اوپیک پلس ممالک کا اگست کیلئے تیل کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ امریکی نیوی نے بحیرہ عرب میں لاپتہ اہلکار کی تلاش روک دی گروپ کیپٹن کو شہید کرنے والا ملزم سعد 9 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا: آئی جی اسلام آباد وفاقی وزیر احسن اقبال کا دورہ امریکہ: ہیلتھ کیئر اور معاشی ترقی کے لیے سمندر پار پاکستانیوں کو شراکت داری کی دعوت، ٹیلی میڈیسن ماڈل کی تجویز فلسطینی علاقوں پر قبضہ ختم ہونے تک اسرائیل سے تعلقات بحال نہیں ہو سکتے، مصر یمنی فورسز اور حوثیوں کے درمیان جھڑپوں میں 65 اموات کی تصدیق شہید رہبراعلیٰ کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے، مشیر ایرانی سپریم لیڈر پشاور: چینی باشندوں کی حفاظت کےلئے فول پروف نظام قائم امریکی صدر کی روسی ہم منصب کو یوکرین جنگ کے حل میں مدد کی پیشکش

سینیٹر فیصل واوڈا کا نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے استعفے کا مطالبہ

Web Desk

4 July 2026

سینیٹر فیصل واوڈا نے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت اور سیاسی اشرافیہ پر سنگین الزامات عائد کر دیے ہیں۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار نائب وزیر اعظم اور اوپر سے ماشاء اللہ وزیر خارجہ بھی ہیں، پاکستان کو کسی ملک کے بجائے ایک ‘فیملی کارپوریشن’ کی طرح چلایا جا رہا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسحاق ڈار کے ایک مبینہ قریبی رشتے دار پر غیر ملکی خواتین کو پاکستان بلا کر ان کے ساتھ مبینہ زیادتی، تشدد اور بھتہ خوری کے الزامات سامنے آئے ہیں، جس کے بعد غالباً متعلقہ غیر ملکی سفارتخانے کی مداخلت پر ہی ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

فیصل واوڈا نے حکومت پر مبینہ واقعے پر پردہ ڈالنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ حکومت اس پورے معاملے کو دبانے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کیس کی نوعیت کو بدلنے اور اسے ریپ (زیادتی) کے بجائے صرف بھتہ خوری تک محدود کرنے کی مبینہ کوشش کی جا رہی ہے، یہی وجہ ہے کہ اس واقعے میں دفعہ 164 کا جو بیان اب تک سامنے آ جانا چاہیے تھا، اسے منظرِ عام پر نہیں لایا گیا۔

سیاسی نظام پر کڑی تنقید کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ جمہوریت کے نام پر ایلیٹ کلاس (اشرافیہ) نے ملک پر قبضہ کر رکھا ہے۔ کچھ ‘جمہوری جنازے’ کئی سالوں سے ملک کو لوٹ رہے تھے اور اب عزتیں بھی لوٹی جا رہی ہیں، اور افسوس کی بات یہ ہے کہ ان جمہوری جنازوں کی اولاد کے ہاتھوں میں پاکستانیوں کی قسمت کے فیصلے دے دیے گئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ قوم اس منافقت کو دیکھے کہ کسی بھی سیاسی جماعت یا اس کے لیڈر نے—خواہ ان کا تعلق اپوزیشن سے ہو، حکومت سے ہو یا وہ اتحادی ہوں—اس واقعے پر ایک بھی مذمتی بیان جاری نہیں کیا، اور خواتین کے حقوق کے نام نہاد چیمپئنز بھی اس معاملے پر مکمل خاموش ہیں۔