جمہوریت نے عوام کو کچھ نہیں دیا، نظام ری بوٹ کرنا ہوگا: فیصل واوڈ
Web Desk
16 October 2026
موجودہ سیاسی و آئینی بحران کے تناظر میں سینیٹر فیصل واوڈا نے موجودہ سیاسی نظام پر شدید تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ جمہوری نظام نے پاکستانی عوام کو کچھ نہیں دیا اور اب اس نظام کو مکمل طور پر “ری بوٹ” (Reboot) کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
ایک نجی ٹی وی کے پروگرام “آن دی فرنٹ” میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے ملک کی سیاسی قیادت، خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت کی کارکردگی اور ملکی معاشی و سیکورٹی صورتحال پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کے نام پر بادشاہی طرز کا نظام قائم ہے جس میں غریب عوام مشکلات کا شکار ہیں، جبکہ سیاست دانوں کی نااہلی اور کرپشن کی طویل داستانیں موجود ہیں۔ خیبر پختونخوا کی صورتحال پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ 13 برسوں میں صوبے کے عوام کو کوئی خاطر خواہ فوائد حاصل نہیں ہو سکے۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے زور دیا کہ ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے نچلی سطح پر نئے اور مخلص لوگوں کو سیاست میں آگے لانا ہوگا، نظام کی بنیادی سطح پر دوبارہ ترتیب کرنی ہوگی اور قومی پرچم و آئین کو تسلیم نہ کرنے والے عناصر کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی کرنا ہوگی۔
متعلقہ عنوانات
ٹرمپ کا ایران پر جوہری ہتھیار استعمال نہ کرنے کا اعلان، زمینی فوج بھیجنے کا امکان بھی مسترد کر دیا
16 October 2026
آبنائے ہرمز کی مکمل نگرانی جاری، ایرانی فوج جنگ کیلئے تیار ہے: امیر حاتمی
16 October 2026
امریکی رکن کانگریس الہان عمر کیخلاف تحقیقات، موبائل ضبط، اہلخانہ سمیت متعدد افراد کو سمن جاری
16 October 2026
شہیدِ ملت نوابزادہ لیاقت علی خان کی آج 75 ویں برسی منائی جا رہی ہے
16 October 2026
حرمین شریفین کے دفاع کے لئے ہم متحد ہیں: ترجمان سعودی فوجی اتحاد
16 October 2026
روسی فوج کا خارکوف میں 2 آبادیوں پر کنٹرول، یوکرینی فوج کو 1,105 اہلکاروں کا نقصان
16 October 2026
سانحہ پشاور: تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے رپورٹ کمشنر کو جمع کرا دی
16 October 2026
پاکستان، جنوبی کوریا اور مصر کے درمیان بڑی سرمایہ کاری کی تیاریاں، دبئی میں اہم ملاقات
16 October 2026