LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حکومت نے پٹرول کی قیمت میں اضافہ، ڈیزل سستا کر دیا کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے شیڈول کا اعلان، پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل حکومت کا پی ٹی ائی سے مذاکرات کا اعلان ،پیپلز پارٹی اور ن لیگ مشرکہ مذاکرات کرے گے بلاول بھٹو زرداری سے سندھ کے مختلف حکام اور سیاسی رہنماؤں کی ملاقاتیں پاکستان میں نیشنل مینٹل ہیلتھ پالیسی 2026-2035 کا اجرا بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا ایران کا آبنائے ہرمز میں ایک اور امریکی زیرآب ڈرون قبضے میں لینے کا دعویٰ شام اور حزب اللہ کے درمیان بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد پہلی خفیہ ملاقات اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے کسی رہنما کی ملاقات نہ ہوسکی حقوق کی بازیابی کا سفر شروع، ناانصافیوں کے خاتمے کا آغاز ہو رہا ہے: فاروق ستار وقت آگیا کہ دنیا جان لے’پنک سالٹ‘ کس کا خزانہ ہے: مریم نواز گورنر راج یا ایمرجنسی کی افواہوں پر گہری تشویش ہے، تمام تر تحفظات کے باوجود مذاکرات کے لیے تیار ہیں: بیرسٹر گوہر جمہوری حکومت کبھی فاشسٹ نہیں ہوتی، ملک کو بحران سے نکالنے کی صلاحیت صرف بانی چیئرمین میں ہے: علامہ راجہ ناصر عباس افغانستان میں 36 سے زائد دہشت گرد گروہ موجود ہیں، ہمسایہ ممالک کے خلاف دہشت گردی روکی جائے: ترجمان دفتر خارجہ غلطیاں ٹھیک کیے بغیر ترقی ممکن نہیں، معاشی چیلنجز کو اقدامات کی ضرورت ہے: وزیراعظم

دنیا بھر میں میٹا سروس عارضی طور پر متاثر ہونے کے بعد بحال

Web Desk

19 July 2026

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقبول ترین سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک (میٹا) کی سروسز میں آنے والا اچانک اور عارضی تعطل دور ہونا شروع ہو گیا ہے اور سروسز بڑی حد تک بحال کر دی گئی ہیں۔ اتوار کے روز سروس میں آنے والی اس تکنیکی خرابی کے باعث دنیا بھر میں لاکھوں صارفین کو فیس بک تک رسائی اور اسے استعمال کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والی عالمی ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق، صبح تقریباً 10 بج کر 39 منٹ پر فیس بک ڈاؤن ہونے کی شکایات میں اچانک تیزی دیکھی گئی اور چند ہی لمحوں میں شکایات کی تعداد 5 سے بڑھ کر 3 ہزار 555 تک جا پہنچی۔

تعطل کے دوران متعدد صارفین نے شکایت کی کہ فیس بک کا ڈیسک ٹاپ ورژن مکمل طور پر کام چھوڑ گیا تھا، جبکہ موبائل ایپ پر لاگ ان کرنے کی کوشش پر صارفین کو یہ پیغام موصول ہو رہا تھا کہ “آپ کا اکاؤنٹ عارضی طور پر دستیاب نہیں ہے، سائٹ کے مسئلے کی وجہ سے اکاؤنٹ فی الحال بند ہے، چند منٹ بعد دوبارہ کوشش کریں۔” تاہم، بعد میں ڈاؤن ڈیٹیکٹر نے تصدیق کی کہ شکایات کی تعداد اب معمول پر آ گئی ہے اور فیس بک کی سروسز کو مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے، جس کے بعد صارفین اب بلا تعطل اس پلیٹ فارم کا استعمال کر رہے ہیں۔