کراچی میں بھتہ خوری اور امن و امان کی بدترین صورتحال، فاروق ستار کا پریس کانفرنس میں اظہارِ تشویش
Web Desk
20 December 2025
آباد کے چیئرمین فاروق ستار نے کراچی میں بھتہ خوری اور بدترین امن و امان کی صورتحال پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے شدید تشویش کا اظہار کیا۔ ان کے مطابق کراچی پاکستان کے خزانے میں 60-65 فیصد محاصل دیتا ہے، لیکن عام شہری کے حالات اور محلے بستیوں کی صورتحال ابتر ہے۔
فاروق ستار نے بتایا کہ چند علاقے ایسے ہیں جہاں پانی لائنیں پہنچ رہی ہیں، لیکن بھتہ خوری کی لعنت نے شہریوں کو خوف میں مبتلا کر رکھا ہے۔ بلڈرز اور ڈویلپرز کے دفاتر میں فائرنگ اور کروڑوں روپے کا بھتہ مانگا جا رہا ہے، جبکہ بیرون ملک سے کالز اور دھمکیاں بھی موصول ہو رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آباد رہنماؤں نے بھتہ خوروں اور گینگ وار کے متحرک کرداروں کے نام وزیراعلیٰ سندھ اور بلاول بھٹو تک پہنچائے ہیں، لیکن گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ فاروق ستار نے کہا کہ اب یہ گروہ بیرون ملک سے بھی دھڑلے سے آپریٹ کر رہا ہے، اور لوگ خوف کی وجہ سے شکایات درج نہیں کروا رہے۔
فاروق ستار نے کہا کہ قانونی تعمیرات بند ہونے کی صورت میں کچی آبادیوں اور غیر قانونی تعمیرات شروع ہو جائیں گی، جبکہ ٹیکسوں کی بھرمار کی وجہ سے تعمیراتی شعبے کو نقصان ہو رہا ہے اور ایس آئی ایف سی کے منصوبے متاثر ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے ایس بی سی اے میں کرپشن اور کیپٹل ڈرین کا بھی ذکر کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو معاشی طور پر خودمختار بنانا وقت کی ضرورت ہے اور ترقی کے انجن کو فروغ دینا ضروری ہے۔ فاروق ستار نے انتظامی یونٹس اور نئے صوبوں کے قیام کو ملک کی ترقی کیلئے اہم قرار دیا اور کہا کہ زراعت اور معدنیات میں بڑی استعداد موجود ہے۔
آخر میں انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کی کوششوں کو پھلنے کا موقع دیا جائے اور انشاء اللہ آرٹیکل 140 اے کو مجوزہ 28 ویں ترمیم میں شامل کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026