LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ پاؤلو رینجل پاکستان پہنچ گئے لاڑکانہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 3 حلقوں میں پولنگ کا عمل شروع پاکستان کی بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت پاسدارانِ انقلاب کا ڈرون حملوں میں امریکی پیٹریاٹ نظام کے 2 ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ

علماء کانفرنس میں پاک فوج سے یکجہتی کا اظہار، دہشت گردی کے خلاف متحد رہنے پر زور

Web Desk

12 December 2025

مختلف مکاتبِ فکر کے علماء نے ایک اہم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قومی اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ جامعہ رشید، مفتی عبدالرحیم نے کہا کہ ملک حساس حالات سے گزر رہا ہے اور اس وقت سیاسی و عسکری قیادت کا باہمی اتحاد ناگزیر ہے۔ انہوں نے فوج کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ قوم کو اس یکجہتی پر شکر ادا کرنا چاہیے۔ مفتی عبدالرحیم نے زور دیا کہ علماء دہشت گردی کے خلاف کردار ادا کریں اور مذہب کے نام پر ہونے والی شدت پسند کارروائیوں کی سختی سے مخالفت کریں۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں مذہب کے نام پر دہشت گردی ایک بڑا چیلنج ہے اور علماء کو اسے ختم کرنے کے لیے متحد ہونا ہوگا۔ افغانستان میں شدت پسندی کے اثرات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے علماء سے اپیل کی کہ وہ ہر سطح پر امن کے پیغام کو عام کریں۔پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک کی سرحدوں کی حفاظت فوج کا فرض ہے جبکہ نظریاتی سرحدوں کی حفاظت علماء کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مدارس کے لاکھوں طلبہ ملک کے استحکام کے لیے متحد ہیں۔شیعہ علماء کونسل کے مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ شبیر حسن میثمی نے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈا کی مذمت کی۔جمعیت اہلحدیث کے رہنما علامہ ضیاء اللہ شاہ بخاری نے کہا کہ ملک دشمن پروپیگنڈے کو ناکام بنانا ضروری ہے اور کسی کو بھی اداروں کے خلاف بے بنیاد بیانات کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔پیر حسن حسیب الرحمان نے کہا کہ علماء اسلام اور پاکستان کی سربلندی کے لیے ہر قدم پر فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ بہتر ہو رہی ہے اور متحد رہ کر چیلنجز پر قابو پایا جا سکتا ہے۔کانفرنس میں علماء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک میں امن و استحکام کے لیے تمام مکاتبِ فکر مل کر کام کرتے رہیں گے۔