ڈانس اور ورزش ڈپریشن کے علاج میں مؤثر: نئی تحقیق
Web Desk
12 February 2026
ایک تازہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ رقص اور دیگر ورزشیں ڈپریشن کے علاج میں اینٹی ڈپریسنٹس کے برابر مؤثر ثابت ہو سکتی ہیں۔ آسٹریلوی محققین نے بتایا کہ جاگنگ، تیراکی اور ڈانس جیسی ایروبک ورزشیں ڈپریشن اور اینزائٹی کی علامات میں سب سے زیادہ بہتری لاتی ہیں۔
تحقیق کے مطابق ہلکی پھلکی ورزشیں جیسے چہل قدمی بھی ذہنی صحت میں بہتری لانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔ برٹش جرنل آف اسپورٹس میڈیسن میں شائع تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ورزش کو روایتی علاج کے برابر اعتماد کے ساتھ تجویز کیا جانا چاہیے۔
سائنسدانوں نے زور دیا کہ عوامی صحت کی پالیسیوں میں ورزش کو ذہنی صحت کے لیے ابتدائی اور مؤثر علاج کے طور پر شامل کیا جانا چاہیے، خاص طور پر نوجوان بالغ افراد اور زچگی کے بعد خواتین کے لیے۔ برطانیہ میں ہر چھ میں سے ایک شخص ڈپریشن کا شکار ہے، جبکہ خواتین میں اس کی شرح مردوں کے مقابلے میں تقریباً دو گنا زیادہ ہے۔
متعلقہ عنوانات
اسحاق ڈار اور عباس عراقچی میں رابطہ، بحری جہازوں کی محفوظ آمدورفت پر زور
19 September 2026
اسلام آباد معاہدے پر واپس آنے کی کوششیں جاری ہیں: ایرانی وزارتِ داخلہ
19 September 2026
نئے انتظامی یونٹس بننے سے کوئی قتل و غارت نہیں ہوگی، مصطفیٰ کمال
19 September 2026
جنگلات کی آگ کا دھواں دیگر فضائی آلودگی سے زیادہ نقصان دہ ہو سکتا ہے: تحقیق
19 September 2026
کیوبا میں ایک سال میں ساتواں بلیک آؤٹ، پورا ملک تاریکی میں ڈوب گیا
19 September 2026
ایران کی کوہاٹ میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت، حکومت اورعوام سے تعزیت کا اظہار
19 September 2026
حوثی ملیشیا بحیرۂ احمر میں اشتعال انگیز کارروائیاں بند کرے: پاکستان
19 September 2026
آبنائے ہرمز میں ایک اور آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا گیا: برطانیہ میری ٹائم کی تصدیق
19 September 2026