LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ پاؤلو رینجل پاکستان پہنچ گئے لاڑکانہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 3 حلقوں میں پولنگ کا عمل شروع پاکستان کی بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت پاسدارانِ انقلاب کا ڈرون حملوں میں امریکی پیٹریاٹ نظام کے 2 ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ

پاکستان، امریکا جب بھی کسی مہم پر اکٹھے چلے مقصد نتیجہ خیز نکلا: رضوان سعید شیخ

Web Desk

3 January 2026

امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاک–امریکہ تعلقات میں 2025 مثبت رجحانات کا حامل سال ثابت ہوا، جبکہ 2026 عملی نتائج سامنے لانے کا سال ہوگا۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی مفادات پر مبنی شراکت داری مزید مستحکم ہو رہی ہے۔

سفیر پاکستان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات جغرافیائی، معاشی اور تزویراتی حقائق کی بنیاد پر ناگزیر ہیں اور یہ محض ایک انتخاب نہیں بلکہ وقت کی اہم ضرورت بن چکے ہیں۔ ان کے مطابق پاکستانی اور امریکی قیادت کے درمیان روابط کے مثبت اثرات عالمی سطح پر واضح طور پر نظر آئے ہیں۔

رضوان سعید شیخ نے کہا کہ 2025 سفارتی محاذ پر پاکستان کے کامیاب ترین سالوں میں شامل رہا، جبکہ پاکستانی قوم نے 88 گھنٹوں میں عالمی سطح پر اپنی طاقت اور نظریاتی وابستگی کا عملی ثبوت دیا۔ انہوں نے میڈیا اور سفارت کاری کے باہمی اشتراک کو قومی مفادات کے تحفظ میں کلیدی قرار دیا۔

سفیر پاکستان نے بتایا کہ موجودہ امریکی انتظامیہ کے ساتھ معاشی بنیادوں پر طویل المدتی شراکت داری کا عزم کیا گیا ہے، جس کے تحت معدنیات، توانائی، آئی ٹی، صحت، تعلیم اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی نوجوان آئی ٹی کے شعبے میں عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں، جبکہ پاکستان اپنے معدنی وسائل کو مؤثر انداز میں عالمی منڈی سے جوڑنا چاہتا ہے۔

رضوان سعید شیخ کے مطابق پاکستان کی خارجہ پالیسی کا محور جیو پولیٹکس کے بجائے جیو اکنامکس ہے، اور پاکستان کی پیداواری لاگت چین کے مقابلے میں 174 فیصد کم ہے، جو اسے عالمی سرمایہ کاری کے لیے پرکشش بناتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاک–امریکہ اجناس کی تجارت میں 16.3 فیصد اضافہ ہوا، امریکہ کو پاکستانی برآمدات میں 11.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سروسز سیکٹر میں دوطرفہ تجارت 39.7 فیصد بڑھی ہے۔ اسی طرح امریکہ سے پاکستان آنے والی ترسیلاتِ زر میں 5.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

سفیر پاکستان کا کہنا تھا کہ امریکی ٹیرف پالیسی میں پاکستان کی مسابقتی حیثیت کو مدنظر رکھا گیا اور امریکی انتظامیہ نے پاکستان کے اصولی موقف کو تسلیم کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ امریکی ریاستوں کے ساتھ براہ راست معاشی روابط مضبوط ہو رہے ہیں اور پاک–امریکہ شراکت داری کو ادارہ جاتی اور منظم بنیادوں پر آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

آخر میں رضوان سعید شیخ نے کہا کہ اب حاصل شدہ سفارتی اور معاشی کامیابیوں کو عملی نتائج میں تبدیل کرنے کے لیے مزید محنت کی ضرورت ہے، تاہم آئندہ سال کے امکانات واضح اور مثبت ہیں۔