LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایرانی انفراسٹرکچر پر حملوں کا نتیجہ امریکی حاکمانہ نظام کی تباہی ہوگی، محمد مخبر محسن نقوی صاحب سسٹم میں تبدیلی کا آغاز اپنی وزارت سے کریں، خواجہ آصف امریکی حملوں کا سخت جواب دیا جائے گا، ایران نے ترکیہ اور سعودیہ کو آگاہ کر دیا پیرو میں چھوٹا طیارہ حادثے کا شکار، سفر کرنے والے تمام 13 افراد ہلاک ایران کا خلیجی ممالک کو امریکا اور اسرائیل کی سہولت کاری پر سخت انتباہ مزید جنگی جہاز نہ ملے تو امریکا یا اسرائیل کے دفاع میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا: امریکی جنرل نے خبردار کردیا امریکی ویزا بانڈ پروگرام کے حوالے سے اہم فیصلہ میں ایرانی کرنسی کو تباہ کر رہا ہوں، صدر ٹرمپ کا ٹروتھ سوشل پر پیغام صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین محسن نقوی کے خیالات سے کم و بیش اتفاق، اصلاحات کا فورم پارلیمنٹ ہے: خواجہ آصف شکارپور کی قومی شاہراہ پر ہولناک حادثہ، 2 نوجوان جاں بحق، ٹینکر ڈرائیور گرفتار آزاد کشمیر میں حکومت سازی : ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا تیسرا مذاکراتی دور مکمل شکارپور میں ٹول ٹیکس تنازع پر بس ڈرائیور نے ملازم کو کچل دیا ہاکی ٹیسٹ سیریز: گرین شرٹس نے جنوبی کوریا کو مسلسل دوسری بار شکست دے دی نواز شریف پر دھاندلی کا الزام لگاؤ گے تو تاریخ بھی یاد رکھنی ہو گی: رانا ثنا اللہ

مخالفین بھی جانتے ہیں کام کرنا صرف مسلم لیگ ن کو آتا ہے: مریم نواز

Web Desk

19 November 2025

پنجاب کے شہر راولپنڈی میں الیکٹرک بسوں کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں صفائی ستھرائی نظام دیکھ کر خوشی ہوئی، راولپنڈی میں دن رات ترقیاتی کام ہورہے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ راولپنڈی آج بہت خوبصورت لگ رہا ہے، کام کرنا آتا ہے تو مسلم لیگ ن کو آتا ہے، مری میں جتنے کام بھی ہوئے شریف برادران نے کرائے، موٹر وے منصوبوں کا نام آتے ہی فوری ذہن میں شریف برادران آجاتے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ یہ وہی ملک ہے جس کی کچھ عرصہ قبل ڈیفالٹ کی باتیں ہو رہی تھیں، نوازشریف کی حکومت آتی ہے تو ملک ترقی کرنے لگتا ہے، نوازشریف کو ہٹایا جاتا ہے تو ملک تنزلی کا شکار ہو جاتا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ مخالفین کو آتا ہے تو صرف فتنہ فساد پھیلانا، ہمارے مخالفین بھی ڈیفالٹ کے انتظار میں تھے، آج اُن لوگوں کو شدید مایوسی ہوئی جو ملک کو دیوالیہ ہوتا دیکھنا چاہتے تھے، لوگوں کو معلوم ہو گیا ہے کہ ترقی کرنی ہے تو ن لیگ کو ووٹ دینا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے میگا پراجیکٹ شروع کیے، کوئی ایسا شہر نہیں جہاں سڑکیں نہ بنائی ہوں، آپ کے پاس یہ سڑکیں ہیں تو اُن پر بسیں چل رہی ہیں، آپ نے جہاں بھی جانا ہوتاہے تو 20 روپے سے زیادہ کرایہ نہیں ہے، الیکٹرک بسوں کا کرایہ بھی زیادہ نہیں ہے یہ بزرگوں کیلئے مفت ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میرے ذہن میں کوئی تفریق نہیں پنجاب کا ہر شہری برابر ہے، ن لیگ کے علاوہ پنجاب میں کسی نے ایک اینٹ بھی نہیں لگائی، صوبے کے عوام کو سستی ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔