یورپی یونین کا یوکرین کو 90 ارب یورو قرض دینے پر اتفاق
Web Desk
19 December 2025
یورپی یونین کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اس معاہدے سے اگلے دو برس تک یوکرین کی فوجی اور معاشی ضروریات پوری کی جا سکیں گی، برسلز میں ہونے والے سربراہی اجلاس میں ایک دن سے زائد طویل مذاکرات کے بعد یہ معاہدے طے پایا ہے۔
یورپی یونین کے سربراہ انتونیو کوسٹا نے معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے ایکس پر لکھا کہ ہم نے عزم کیا اور کر دکھایا، یہ قرض یورپی یونین کے مشترکہ بجٹ کی ضمانت پر فراہم کیا جائے گا۔
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے یورپی یونین کے رہنماؤں سے مطالبہ کیا تھا کہ 200 ارب یورو کے منجمد روسی اثاثے استعمال کیے جائیں، تاہم بیلجیم جہاں روس کے سب سے زیادہ اثاثے موجود ہیں اس کی جانب سے ضمانتوں کے مطالبہ پر دیگر ممالک ایسا کرنے پر متفق نہیں ہوئے۔
وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ امریکا اور روس کے حکام اس ہفتے کے آخر میں میامی میں امن منصوبے پر مزید بات چیت کے لیے ملاقات کریں گے، اس ملاقات سے متعلق اس یہ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کریملن کے ایلچی کریل دمتریئیف میامی میں سٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر سے ملاقات کریں گے۔
دوسری جانب یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اعلان کیا ہے کہ یوکرین اور امریکا کے وفود جمعہ اور سنیچر کو امریکہ میں مذاکرات کریں گے، واشنگٹن اس بات پر مزید تفصیلات فراہم کرے کہ وہ یوکرین کو مستقبل میں کسی اور حملے سے بچانے کے لیے کون سی ضمانتیں دے سکتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایران سے معاہدے میں تمام فریقین کے خدشات دور کرنا ضروری ہیں: قطر
16 October 2026
یقین ہے آرمینیا ایران کی سلامتی کیخلاف کوئی قدم نہیں اٹھائے گا: عباس عراقچی
16 October 2026
ٹرمپ نے ایران کیخلاف کوئی اقدام کیا تو خطے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا: ابراہیم عزیزی
16 October 2026
استنبول میں سیلاب سے جانی نقصان پر شہباز شریف کا اظہار افسوس
16 October 2026
پرامن یورپی شہریوں کیلئے روس کے دروازے بند نہیں ہونگے: ماریہ زخارووا
16 October 2026
امریکا ایران جنگ سے عراق کو 60 ارب ڈالر کا نقصان ہوا
16 October 2026
چین کا اسرائیل سے مغربی کنارے میں بستیوں کے قیام کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
16 October 2026
سعودی اتحاد نے ینبع کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل اور بحیرہ احمر میں 2 کروز میزائل تباہ کردیے
16 October 2026