ابوظہبی: اتحاد ایئر ویز کا آج سے محدود پروازیں بحال کرنے کا اعلان
Web Desk
6 March 2026
ابوظہبی: اتحاد ایئر ویز نے اعلان کیا ہے کہ وہ 6 مارچ 2026 سے محدود تجارتی پروازوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کرے گی۔
ایئر لائن کے مطابق ابتدائی مرحلے میں ابوظہبی سے چند اہم عالمی مقامات کے لیے پروازیں چلائی جائیں گی۔ پہلے سے ٹکٹ رکھنے والے مسافروں کو مرحلہ وار ان پروازوں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا جبکہ نئی بکنگ بھی دستیاب ہے۔
اتحاد ایئر ویز نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ صرف اسی صورت ہوائی اڈے کا رخ کریں جب انہیں براہ راست اطلاع دی گئی ہو یا ان کے پاس نئی پرواز کی تصدیق شدہ بکنگ موجود ہو۔
ایئر لائن کا کہنا ہے کہ پروازوں کی بحالی کا فیصلہ متعلقہ حکام سے مشاورت اور تفصیلی حفاظتی و سلامتی جائزوں کے بعد کیا گیا ہے۔ ادارے کے مطابق صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور تمام حفاظتی معیار مکمل ہونے کے بعد ہی پروازیں چلائی جائیں گی۔
اتحاد ایئر ویز نے واضح کیا کہ ابوظہبی آنے اور جانے والی دیگر تمام شیڈول تجارتی پروازیں تاحال معطل رہیں گی۔
متاثرہ مسافروں کو پروازوں کی صورتحال اور دستیاب متبادل آپشنز سے متعلق براہ راست آگاہ کیا جائے گا جبکہ انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ اپنی رابطہ معلومات درست رکھیں اور ای میل کے ذریعے آنے والی تازہ معلومات پر نظر رکھیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026