LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پٹرول 75 پیسے فی لٹر سستا، ڈیزل 2 روپے 24 پیسے مہنگا ہوگیا پاکستان اور مصر کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ، فلسطینیوں کی حمایت پر اتفاق ٹرمپ انتظامیہ کی ایران پر نئی پابندیاں، 8 تیل بردار جہاز اور 10 ادارے نشانے پر کویتی وزیر خارجہ کی جی ایچ کیو آمد: فیلڈ مارشل سے ملاقات، دفاعی تعاون پر اتفاق ن لیگ خیراتی مینڈیٹ کی حکومت ہے، کشمیر میں ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے: شرجیل انعام میمن کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ بند کی جائے: 27 جولائی کے الیکشن فراڈ تھے، بیرسٹر گوہر امریکی مفادات پر حملہ برداشت نہیں، ٹرمپ کا ایران کو سخت جواب دینے کا اعلان حکومت بجلی بلوں، پٹرولیم لیوی کے ذریعے عوام پر مسلسل بوجھ ڈال رہی ہے: حافظ نعیم الرحمان بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک آزاد کشمیر الیکشن میں تاریخی اور بھیانک دھاندلی ہوئی, سابق وزیراعظم فلسطین پر اسرائیلی قبضے تک مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن ممکن نہیں: پاکستان واشنگٹن میں نیتن یاہو کیخلاف احتجاج، اسرائیلی وزیراعظم کی گرفتاری کا مطالبہ شرپسند عناصر کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی: ترجمان آزاد کشمیر پولیس قومی و صوبائی اسمبلیوں میں اقلیتی نشستیں بڑھانے کیلئے درخواست دائر

ٹیم جس جوش و جذبے سے کھیلی، اس کی مثال نہیں ملتی,وزیراعظم

Web Desk

22 December 2025

وزیراعظم شہباز شریف سے انڈر 19 ایشیا کرکٹ کپ جیتنے والی پاکستانی ٹیم نے ملاقات کی، جس کے دوران وزیراعظم نے تمام کھلاڑیوں کے لیے فی کس ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا۔ وزیراعظم کی جانب سے ایشین انڈر 19 چیمپئن ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ بھی دیا گیا، جس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، وفاقی وزرا اور کابینہ ارکان شریک تھے۔

وزیراعظم نے فرداً فرداً کھلاڑیوں سے مصافحہ کیا اور بھارت کے خلاف شاندار کارکردگی پر ٹیم کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر ٹیم منیجمنٹ کے ہر رکن کے لیے 25،25 لاکھ روپے انعام کا بھی اعلان کیا گیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ آپ نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا اور بدترین شکست دے کر قوم کے دل جیت لیے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کل ٹیم جس جوش و جذبے سے کھیلی، اس کی مثال نہیں ملتی، پوری قوم کو آپ پر فخر ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہی ٹیم جلد انڈر 19 ورلڈ کپ بھی پاکستان لائے گی اور پی سی بی کو ہدایت دی کہ کھلاڑیوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ان میں سے کئی کھلاڑی مستقبل میں قومی ٹیم کا حصہ بنیں گے۔ اس موقع پر سمیر منہاس کو بہترین کارکردگی پر خصوصی شاباش دی گئی، جبکہ محسن نقوی کو پی سی بی کے امور احسن طریقے سے چلانے پر مبارکباد دی گئی۔

استقبالیے کے بعد کھلاڑیوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا، وزیراعظم نے کھلاڑیوں کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا اور غیر رسمی گفتگو بھی کی۔ کھلاڑیوں نے عزت افزائی پر وزیراعظم اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔

بعد ازاں پریس کانفرنس میں ہیڈ کوچ شاہد انور نے بتایا کہ ٹیم کی تیاری کا عمل 17 جون 2025 سے شروع ہوا، جس میں 70 کھلاڑیوں کے ٹرائلز کے بعد 30 رکنی کیمپ لگایا گیا۔ سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ٹیم اور کوچنگ اسٹاف نے انتھک محنت کی، جبکہ وزیراعظم نے نوجوان کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی ہے۔

کپتان فرحان یوسف نے ٹیم ورک کو کامیابی کی کنجی قرار دیا، جبکہ اسٹار بلے باز سمیر منہاس نے کہا کہ ان کا سادہ پلان وکٹ پر وقت گزارنا اور ٹیم کے لیے رنز بنانا تھا، اللہ نے عزت دی اور ٹیم نے بہترین کارکردگی دکھائی۔