LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ریاست امن و امان برقرار رکھنے کی اپنی ذمہ داری پوری کرے گی: محسن نقوی پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق وزیراعظم کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ تیار، پمز ہسپتال کے افسران و سٹاف کی غفلت ثابت افغان طالبان رجیم کیخلاف افغانستان فریڈم فرنٹ کا محاذ متحرک مریم نواز کا نیپال میں سیلاب کے باعث جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات، ملکی بندرگاہوں کی بہتری میں اہم پیشرفت مودی حکومت کی ہٹ دھرمی برقرار، بھارتی نوجوان ایک مرتبہ پھر احتجاج پر مجبور ایران کی ترکیہ میں امریکی صدر ٹرمپ کو قتل کرنے کے منصوبے کی تردید پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان پری پیڈ موبائل بیلنس کی کم از کم میعاد مقرر مشعال ملک کا پمز ہسپتال کے اندر جانے کی اجازت نہ ملنے پر احتجاج دنیا سوشل میڈیا سے متاثر، نوجوان حقائق پر مبنی تجزیاتی صلاحیت کو فروغ دیں: فیلڈ مارشل آسٹریلیا: ہزاروں کاروباری اداروں کو سائبر حملوں کا نشانہ بنانے والے ملزمان کیخلاف 14 مقدمات درج برطانیہ کے ہوائی اڈوں پر سائبر حملہ، صارفین کا حساس ڈیٹا چوری سی آئی اے چیف کا ماسکو کا دورہ، روس کو سنگین نتائج کی دھمکی

ٹی 20ورلڈکپ، سپر8میں انگلینڈ نے پاکستان کو ہراکرسیمی فائنل میں جگہ بنالی

Web Desk

24 February 2026

 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے  کے اہم میچ میں  انگلینڈ نےہیر بروک کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان کودو وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

پالی کیلے میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 164رنز بنائے۔ صاحبزادہ فرحان نے ایک بار پھر شاندار اننگز کھیلی اور ففٹی مکمل کی۔ انہوں نے 45 گیندوں پر 63 رنز بنائے۔صائم ایوب7 ،سلمان علی آغا 5 ، بابر اعظم اور فخر زمان 25 ،  25، عثمان خان 8 اور شاداب خان 23 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ محمد نواز صفر اور شاہین آفریدی 2 رنز بناسکے۔

انگلینڈ کی جانب سے لیام ڈاؤسن نے3، جیمی اوورٹن اور جوفرا آرچر نے 2، 2 کھلاڑی آؤٹ کیے۔انگلینڈ نے کپتان ہیری بروک کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان کا ہدف باآسانی 7وکٹوں پر پورا کرلیا۔انگلینڈکی پہلی وکٹ صفر پر گری۔ فل سالٹ پہلی گیند پر شاہین کا شکار بنے۔ جوز بٹلر بھی شاہین کی گیند پر 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔جیکب بیتھل 8 رنز پر پویلین لوٹے۔اس کے علاوہ ٹام بنٹن عثمان طارق کی گیند پر 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ ہیری بروک نے ذمہ درانہ بیٹنگ کرتے ہوئے شاندار سنچری اسکور کی۔ انہوں نے 51 گیندوں پر 100 رنز کی اننگز کھیلی۔

واضح رہے کہ سپر 8 مرحلے میں پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا تھا، دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا تھا۔پاکستان اپنا آخری میچ سری لنکا کے خلاف 28 فروری کو کھیلے گا۔

انگلینڈ کے خلاف میچ کیلیے پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ۔فہیم اشرف کی جگہ شاہین آفریدی کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔دوسری جانب انگلینڈ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔