LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سپین میں 87 سالہ خاتون کرایہ دار کی بے دخلی، ہزاروں افراد سڑکوں پر آ گئے تعز میں سعودی فضائی حملے میں 30 جنگجواور 8 شہری ہلاک ہوئے: حوثی نیویارک امن کی راہ ہموار کرنے آئے، تباہ کن جنگ کیلئے بھی تیار ہیں: عراقچی امریکا کا چین کو اسلحہ فروخت کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: امریکی حکام چاروں صوبوں میں ترقی ہونی چاہیے، کوئی پاکستان میں مداخلت کرے گا تو بھرپور جواب دیں گے: چیئرمین سینیٹ امریکا کا آبنائے ہرمز پر ایران کے مکمل کنٹرول کا دعویٰ مسترد پاکستان، آئی ایم ایف کے درمیان قرض پروگرام کے چوتھے جائزے پر مذاکرات جاری کابینہ کمیٹی اجلاس: قانون سازی کیلئے وزارتوں کو ترامیم اور سفارشات بھجوانے کی ہدایت ایرانی فوج کا آبنائے ہرمز اور خلیج فارس پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ امریکی افغانستان جنگ کمیشن کے وفد کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، علاقائی سکیورٹی پر تبادلہ خیال ثالث ملکوں کے نمائندوں کے امریکا، ایران سے الگ الگ مذاکرات متوقع بانی پی ٹی آئی سے منگل کو وکلا کی ملاقات کا دن، 6 نام جیل حکام کو ارسال ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا بانی پی ٹی آئی کا حکم ملا تو دوبارہ وزیراعلیٰ بن سکتا ہوں: علی امین گنڈاپور حسن نصراللہ مزاحمتی محاذ کی عظیم علامت ہیں، مجتبیٰ خامنہ ای

خواتین کو بااختیار بنانا پائیدار ترقی کی کنجی ہے، خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری

Web Desk

7 November 2025

منامہ: خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خواتین کو بااختیار بنانا صرف انصاف کا تقاضہ نہیں بلکہ پائیدار ترقی کے دروازے کھولنے کی کنجی ہے۔ وہ بحرین میں شہزادی سبیکہ بنتِ ابراہیم الخلیفہ گلوبل ایوارڈ برائے خواتین کی بااختیاری کی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔
خاتونِ اول نے مملکتِ بحرین کی قیادت اور خواتین کے لیے کیے گئے اقدامات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایوارڈ خواتین کی شمولیت، انصاف اور مساوی مواقع کی نمائندگی کرتا ہے۔
آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان میں محترمہ فاطمہ جناح سے لے کر شہید بے نظیر بھٹو تک پُرعزم خواتین رہنماؤں نے نہ صرف سیاست بلکہ معاشرتی ڈھانچے کو بھی بدل دیا۔
انہوں نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو نے اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیرِ اعظم منتخب ہو کر خواتین کی قیادت کے معنی بدل دیے، ان کے اقدامات جیسے لیڈی ہیلتھ ورکر پروگرام اور لڑکیوں کی تعلیم کا فروغ آج بھی قابلِ تقلید ہیں۔
خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو کی زندگی آج بھی ہر اُس پاکستانی کے لیے مشعلِ راہ ہے جو ایک منصف اور خوشحال قوم کا خواب دیکھتا ہے۔