LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ پاؤلو رینجل پاکستان پہنچ گئے لاڑکانہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 3 حلقوں میں پولنگ کا عمل شروع پاکستان کی بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت پاسدارانِ انقلاب کا ڈرون حملوں میں امریکی پیٹریاٹ نظام کے 2 ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ

تاریخ رقم ہوگئی، ایلون مسک 600 ارب ڈالر سے زائد دولت کے مالک بننے والے دنیا کے پہلے شخص

Web Desk

16 December 2025

نیویارک: ٹیکنالوجی اور خلائی صنعت کے بے تاج بادشاہ ایلون مسک دنیا کے پہلے شخص بن گئے ہیں جن کی مجموعی دولت 600 ارب ڈالر کی تاریخی حد سے تجاوز کر گئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق، مسک کی دولت میں یہ غیر معمولی اضافہ ان کی خلائی کمپنی ‘اسپیس ایکس’ کی بڑھتی ہوئی مالیت کی وجہ سے ہوا۔

اسپیس ایکس کے کچھ ملازمین اور سرمایہ کاروں کی جانب سے حال ہی میں حصص کی فروخت کی گئی، جس کی بنیاد پر کمپنی کی مجموعی مالیت کا تخمینہ لگایا گیا، اور اس تخمینے نے ایلون مسک کے حصص کی قدر میں نمایاں اضافہ کر دیا۔ اسپیس ایکس کی مجموعی قدر تقریباً 800 ارب ڈالر لگائی گئی ہے۔ چونکہ ایلون مسک کمپنی کے تقریباً 40 فیصد حصص کے مالک ہیں، اس لیے ان کی مجموعی دولت کا تخمینہ اب 677 ارب ڈالر لگایا جا رہا ہے۔

ایلون مسک کی دولت کا ایک بڑا حصہ ان کی دو کمپنیوں، ٹیسلا اور اسپیس ایکس، میں موجود حصص سے جڑا ہوا ہے۔ رواں برس اب تک ٹیسلا کے شیئرز میں 13 فیصد کا اضافہ ہو چکا ہے۔ پیر کے روز کمپنی کے حصص میں تقریباً 4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب مسک نے اعلان کیا کہ ٹیسلا روبوٹک گاڑیوں کی آزمائش کر رہی ہے، جن میں اگلی نشست پر سکیورٹی نگرانی کے لیے اسکرین موجود نہیں ہو گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ نومبر میں ٹیسلا کے شیئر ہولڈرز نے ایلون مسک کے لیے ایک ٹریلین ڈالر مالیت کا ایک معاوضہ پیکیج بھی منظور کیا تھا، جسے کارپوریٹ تاریخ کا سب سے بڑا معاوضہ پیکیج قرار دیا جا رہا ہے۔