LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
یمن کی حدیدہ بندرگاہ پر متعدد حملے، کمران جزیرے کو بھی نشانہ بنایا گیا قطر کی ٹانک میں ہونے والے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت امریکا نے ایران، روس اور چین کے 130 تعلیمی اداروں پر پابندی لگادی مصنوعی ذہانت 5 برس میں انسانی ذہانت سے آگے نکل سکتی ہے: ایلون مسک کا انتباہ اسرائیل کا مغربی کنارے میں بڑے فوجی آپریشن کا اعلان، نئی بستیاں قائم کرنے کا فیصلہ روس اور یوکرین کے درمیان حملوں میں شدت، فضائی کارروائیوں میں متعدد افراد ہلاک وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی چینی سفیر سے ملاقات: تجارت، سیاحت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق بھارت میں مون سون کا شدید سپیل، ریاست گجرات میں سیلابی صورتحال سندھ کے علاقے حیدر آباد سے مبینہ افغان دہشت گرد گرفتار آبنائے ہرمز پر سفارت کاری تیز، عمانی وفد تہران پہنچ گیا، قطر کا مذاکرات جاری رکھنے پر زور اسحاق ڈار کی کرغز ہم منصب سے ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ سکیورٹی خدشات: پیپلز پارٹی کو مینارِ پاکستان پر جلسے کی اجازت نہ مل سکی آبنائے ہرمز سے متعلق مطالبات پورے ہونے تک جنگ بندی قبول نہیں: عباس عراقچی پٹرول مزید 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل4 روپے 80 پیسے مہنگا، نوٹیفکیشن جاری چین اور روس نے ایران کو ہتھیار نہ دینے کی یقین دہانی کرا دی: ٹرمپ کا دعویٰ

مصنوعی ذہانت 5 برس میں انسانی ذہانت سے آگے نکل سکتی ہے: ایلون مسک کا انتباہ

Web Desk

24 July 2026

ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک نے خبردار کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) میں تیز رفتار پیشرفت کے باعث یہ ٹیکنالوجی آئندہ پانچ برسوں میں تمام انسانوں کی مجموعی ذہانت سے بھی آگے نکل جائے گی۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ آئندہ دہائی میں انسانوں کے لیے اس ٹیکنالوجی پر کنٹرول برقرار رکھنا ایک چیلنج بن جائے گا کیونکہ اے آئی تقریباً ہر شعبے میں انسانوں سے بہتر کارکردگی دکھانے کے قابل ہو جائے گی۔ تاہم ایلون مسک نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ اگر ممکنہ خطرات کا پہلے سے تدارک کیا جائے تو یہ ٹیکنالوجی بے مثال خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز بھی کر سکتی ہے۔ انہوں نے تجویز دی کہ بڑی اے آئی کمپنیاں صرف حکومتی قوانین پر انحصار کرنے کے بجائے باقاعدگی سے ایک دوسرے کے سسٹمز کا سکیورٹی تجزیہ کریں اور اپنے ماڈلز جاری کرنے سے قبل ممکنہ خطرات پر آپس میں تعاون بڑھائیں۔