LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسرائیل لبنان جنگ بندی پر عمل درآمد کیلئے امریکی فوجی وفد بیروت پہنچ گیا شپنگ، بندرگاہوں اور گوادر کی ترقی کے لیے بڑے اقدامات کا اعلان بھارت اور افغانستان کا ڈی این اے ایک ہے‘، نئی دہلی میں افغان وزیرِ زراعت عطاء اللہ عمری کا متنازع بیان ضرورت پڑنے پر امریکی فوج کو ایران کے تمام علاقے مکمل تباہ کرنے کے احکامات دیے جا چکے: ٹرمپ امریکی محکمہ خارجہ کی افغان طالبان رجیم پر تنقید، یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ پاکستان نے ایل این جی کا ایک اور اسپاٹ کارگو خرید لیا ایران نے جنگ بندی کی مکمل پاسداری کی، امریکا خلاف ورزی کر رہا ہے: عراقچی پولیس نے طالبہ سے گن پوائنٹ پر زیادتی کرنے والے ملزم کے والد کو حراست میں لے لیا امریکی صدر ٹرمپ سینیٹ پر برہم، بل پر دستخط سے انکار کر دیا ایران نے اقوام متحدہ سے امریکا کے احتساب کا مطالبہ کر دیا امریکی صدر اور سعودی ولی عہد کا رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال ورلڈ بینک کے صدر کو فیفا ورلڈ کپ 2026 کی آفیشل فٹ بال ’ٹرائیونڈا‘ کا تحفہ، سفیرِ پاکستان رضوان سعید شیخ کی اجے بنگا سے ملاقات ظہران ممدانی امریکی یہودیوں میں نیتن یاہو سے زیادہ مقبول قرار امریکا کا ایران سے آبنائے ہرمز میں حملے بند کرنے کے عوامی اعلان کا مطالبہ، ساتھ دھمکی بھی دیدی ایرانی وزارت صحت کی بھی فضائی حملوں میں 17 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق

بجلی صارفین پر 14 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑنے کا امکان

Web Desk

18 March 2026

بجلی صارفین پر 14 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑنے کا امکان ہے کیونکہ سی پی پی اے نے فروری کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کر دی ہے۔ نیپرا اتھارٹی اس درخواست پر 31 مارچ کو سماعت کرے گی۔

فروری میں سی پی پی اے کے مطابق 7 ارب 69 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی جبکہ ڈسکوز کو 7 ارب 42 کروڑ 70 لاکھ یونٹس فراہم کی گئی۔ ڈسکوز کو فراہم کی جانے والی بجلی کی لاگت 8 روپے 37 پیسے فی یونٹ رہی جبکہ پیداواری لاگت 8 روپے 15 پیسے فی یونٹ تھی۔ فروری کے لیے ریفرنس لاگت 6 روپے 73 پیسے فی یونٹ رہی۔

متوقع اضافے کا اطلاق کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین پر ہوگا اور فی یونٹ 1.64 روپے تک مہنگائی کا امکان ہے۔