الیکشن کمیشن نے اراکین اسمبلی کے اثاثوں اور واجبات کے گوشوارے جمع کرانے کی آخری مقرر کر دی
Web Desk
19 December 2025
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اراکین پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کے ارکان کے مالی سال 2024-25 کے اثاثوں اور واجبات کے گوشوارے جمع کرانے کی حتمی تاریخ 31 دسمبر 2025 مقرر کر دی ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق یہ گوشوارے الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 137 کے تحت جمع کرانا لازم ہیں۔ تمام اراکین کو اپنے، شریک حیات اور زیر کفالت بچوں کے اثاثوں اور واجبات کے گوشوارے فارم بی پر جمع کرانا ہوں گے۔
الیکشن کمیشن یکم جنوری 2026 کو گوشوارے جمع نہ کرانے والے ارکان کے نام شائع کرے گا، جبکہ 15 جنوری تک گوشوارے جمع نہ کرانے والے اراکین کی رکنیت 16 جنوری سے معطل کر دی جائے گی۔
گوشواروں میں غلط معلومات فراہم کرنے پر الیکشن ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ فارم بی الیکشن کمیشن اور متعلقہ اسمبلی سیکریٹریٹس سے مفت دستیاب ہے اور ویب سائٹ سے بھی ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے
متعلقہ عنوانات
حکومت نے عوام پر معاشی دہشت گردی مسلط کر رکھی ہے: حافظ نعیم الرحمان
11 October 2026
خیبر پختونخوا پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں، 18 افسران تبدیل
11 October 2026
سہیل آفریدی حفاظتی تحویل میں ہیں، گرفتار نہیں کیا گیا: عطا تارڑ
11 October 2026
ریاض ایئرپورٹ کے ٹرمینل 4 پر میزائل حملہ، آگ بھڑک اٹھی
11 October 2026
کے پی کو مزید تجربہ گاہ بنانا بند کیا جائے، گورنر راج کا نفاذ جمہوری عمل پر ضرب ہے: اسد قیصر
11 October 2026
مچھ میں ٹرک اور وین میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، 30 سے زائد زخمی
11 October 2026
خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، عوام کو دہشتگردی نے نجات دلائیں گے: گورنر
11 October 2026
میناب سکول حملے میں 168 افراد شہید ہوئے، امریکا کو جواب دہ بنائیں گے: ایران
11 October 2026