الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی
Web Desk
11 March 2026
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزارت داخلہ کی درخواست پر بلدیاتی انتخابات سے متعلق اہم اقدام کرتے ہوئے کمیٹی تشکیل دے دی اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے امور پر غور کے لیے بنائی گئی کمیٹی میں مختلف حکام کو شامل کیا گیا ہے۔ چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کمیٹی کے کنوینیئر ہوں گے، جبکہ الیکشن کمیشن کے سپیشل سیکرٹری پالیسی ظفر اقبال حسین، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ الیکشنز ندیم قاسم اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کمیٹی کے رکن مقرر کیے گئے ہیں۔
کمیٹی کا کام ٹاؤن کارپوریشنز کی حدبندی کے نوٹیفکیشن کو حتمی شکل دینا، ہر ٹاؤن میں یونین کونسلز کی تعداد کے نوٹیفکیشن پر غور کرنا، مستند نقشے اور علاقوں کے ناموں کی فراہمی ہے۔مزید برآں، کمیٹی آئی سی ٹی لوکل گورنمنٹ کنڈکٹ آف الیکشنز رولز 2015 میں ترامیم کا مسودہ بھی تیار کرے گی، جو آئی سی ٹی لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس 2026 کے مطابق جلد مکمل کیا جائے گا۔الیکشن کمیشن کے مطابق یہ اقدام گزشتہ روز وزارت داخلہ کی درخواست کے بعد کیا گیا۔
متعلقہ عنوانات
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026