LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم شہباز شریف کی کویتی ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق اسرائیلی حکومت ٹرمپ کے غزہ منصوبے میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے: اردوان ایم ون اور ایم 14 سمیت اہم شاہراہیں کل شام سے بند کرنے کا اعلان ایران کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، اب مشرق وسطیٰ میں غنڈہ گردی نہیں کر سکتا: ٹرمپ 8 اسلامی ممالک کا غزہ میں فوری امداد اور اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ عالمی تقسیم تشویشناک، گوتریس کا جنگیں طاقت سے نہیں مذاکرات سے ختم کرنے پر زور امریکا کے پاس گولہ بارود کی کمی نہیں، ذخائر میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے: ٹرمپ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات سعودی عرب نے ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن دوبارہ فعال کردی ایران نے امریکا کو سات روز میں آبنائے ہرمز کھولنے کی پیشکش کردی این ایف سی میں خیبرپختونخوا کو انسداد دہشتگردی کیلئے ڈیڑھ سوارب سے زائد ملے: عطا تارڑ بیرسٹر گوہر کی راجہ ناصر عباس سے ملاقات: 27 ستمبر لانگ مارچ اور گرفتاریوں کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل پر تبادلہ خیال عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا مزید سستا ہوگیا اسلام آباد: مفاہمت کا راستہ کبھی بند نہیں کیا، 27 ستمبر کا لانگ مارچ ہر صورت ہوگا: بیرسٹر گوہر جماعت اسلامی کا لانگ مارچ اکتوبر کے پہلے ہفتے تک موخر کرنے کا اعلان

یورپ کو اپنے دفاع کی زیادہ ذمہ داری خود سنبھالنا ہوگی، امریکا کا واضح پیغام

Web Desk

28 August 2026

امریکی محکمہ دفاع کے اعلیٰ عہدیدار ایلبرج کولبی نے دوٹوک انداز میں واضح کیا ہے کہ بدلتے ہوئے عالمی سکیورٹی حالات کے تناظر میں یورپی ممالک کو اپنے دفاع کی زیادہ ذمہ داری خود سنبھالنا ہوگی۔ انہوں نے اپنے بیان میں بتایا کہ امریکا یورپ میں اپنی فوجی موجودگی، قواعد و ضوابط اور اڈوں کا جامع جائزہ لے رہا ہے تاکہ نیٹو کو نئے تقاضوں کے مطابق ڈھالا جا سکے۔ ایلبرج کولبی کا کہنا تھا کہ یورپ امریکا کے لیے اب بھی انتہائی اہم خطہ ہے، تاہم واشنگٹن چاہتا ہے کہ یورپی اتحادی اپنی سلامتی کے لیے زیادہ مؤثر اور قائدانہ کردار ادا کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس پالیسی جائزے کے دوران نیٹو اتحادیوں سے مکمل مشاورت کی جائے گی تاکہ ایک ایسا مضبوط اور پائیدار دفاعی ڈھانچہ تشکیل دیا جا سکے جو موجودہ اور مستقبل کے سکیورٹی چیلنجز کا ڈٹ کر مقابلہ کر سکے۔