عید کا تیسرا روز: قربانی اور دعوتوں کے ساتھ سیرسپاٹوں کا پلان بھی تیار
Web Desk
29 May 2026
مطابق عید کے تیسرے روز بھی مختلف شہروں میں اجتماعی اور انفرادی طور پر جانوروں کی قربانی کی جا رہی ہے۔ جن افراد نے عید کے پہلے اور دوسرے دن ہی اس فریضے سے فراغت حاصل کر لی تھی، وہ اب اپنے عزیز و اقارب، دوستوں سے ملاقاتوں اور مہمانوں کے استقبال میں مصروف ہیں۔
عید الاضحیٰ کے اس آخری روز بھی ملنے ملانے اور دعوتوں کا خصوصی اہتمام دیکھنے میں آ رہا ہے۔ گھروں میں مہمانوں کی خاطر تواضع کے لیے بریانی، کباب، تکہ بوٹی، قورمہ اور مٹن کڑاہی جیسے روایتی اور اشتہا انگیز پکوان تیار کیے جا رہے ہیں۔
ملک میں ایسے لوگوں کی بھی بڑی تعداد موجود ہے جو قربانی کے گوشت کو پیشہ ورانہ ذائقہ دینا چاہتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے شہر کے معروف باورچیوں اور کبابیوں کی خدمات پہلے ہی حاصل کر لی گئی ہیں، جہاں باربی کیو اور روایتی پکوانوں کی تیاری عروج پر ہے۔
سنت ابراہیمی کی ادائیگی اور مزیدار کھابوں کے دور کے بعد، اب شہریوں نے تفریح کا رخ کر لیا ہے۔ عید کی چھٹیوں کا بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے بچوں کے ساتھ ساتھ بڑے بھی بڑی تعداد میں پارکوں، ساحلِ سمندر اور دیگر تفریحی مقامات کا رخ کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے مختلف شہروں کے پارکوں میں رونقیں اور گہما گہمی دیدنی ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا، ایران مذاکرات کی بحالی کیلئے رابطے جاری ہیں: قطر
26 August 2026
امریکی وزارتِ خارجہ کا دنیا بھر میں امیگرینٹ ویزا انٹرویوز کا عمل عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان
26 August 2026
ٹرمپ کا ایران پر مکمل غلبے کا دعویٰ، بڑی فتح جلد حاصل کرنے کی امید ظاہر کردی
26 August 2026
پمز سانحہ: معصوم بچوں کی شہادت پر پوری کابینہ کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔علامہ راجہ ناصر عباس
26 August 2026
پمز ہسپتال آتشزدگی سانحہ: این آئی سی یو میں نیبولائزر پھٹنے سے آگ لگی، ابتدائی رپورٹ
26 August 2026
اسلام آباد میں نومولود بچوں کی ہلاکت انسانی تاریخ کا بدترین سانحہ ہے: بلاول بھٹو
26 August 2026
آزاد کشمیر میں کلیئرنس آپریشن کے دوران فائرنگ، رینجرز اہلکار شہید
26 August 2026
اسحاق ڈار کی لندن میں کامن ویلتھ سیکریٹری جنرل سے ملاقات
26 August 2026