LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پولیس اور عدالتی نظام ناقص ، پورے سسٹم کو جڑ سے اکھاڑنا ہوگا: حافظ نعیم الرحمان سندھ طاس معاہدے کی پاسداری علاقائی امن و استحکام کیلئے ضروری ہے: اسحاق ڈار ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی، رائفل تھامے تصویر کیساتھ ’نو مور نائس گائے‘ کا پیغام امریکا ایران تنازع کا واحد قابلِ عمل حل مذاکرات اور سفارت کاری ہے: چین آبنائے ہرمز سے کسی جہاز کو بغیر اجازت گزرنے کی اجازت نہیں: ایران امریکا کو سمجھنا ہوگا کہ دباؤ سے سفارتکاری بحال نہیں ہوسکتی: عباس عراقچی ایل این جی کی قیمتوں میں بڑی کمی، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا روسی اخبارات میں سی آئی اے چیف کے دورہ ماسکو، برطانیہ کو روسی انتباہ اور سوئس پابندیوں کے مستقبل پر بحث پنجاب اسمبلی میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور پاکستان کے پورٹ سسٹم میں اصلاحات، 85 اقدامات پر عملدرآمد پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرادیں نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا این ای ڈی یونیورسٹی اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ایران نے امریکی پابندیوں کو ریاستی دہشتگردی قرار دے دیا ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ہرا کر 11ویں پوزیشن حاصل کرلی

مصر: ٹرک اور مسافر بس میں خوفناک تصادم، 18 افراد جاں بحق

Web Desk

20 February 2026

قاہرہ: مصر میں ایک تیز رفتار ٹرک اور مسافر بس کے درمیان ہونے والے ہولناک تصادم کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ المناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب مسافروں سے بھری ایک بس بندرگاہی شہر ‘پورٹ سعید’ کی جانب جا رہی تھی۔

عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، حادثے کا شکار ہونے والے زیادہ تر افراد پیشہ ور ماہی گیر تھے، جو روزگار کے سلسلے میں ساحلی بندرگاہ پورٹ سعید کے ایک فش فارم میں کام کرنے کے لیے جا رہے تھے۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ بس کو بری طرح نقصان پہنچا، جس کے باعث جانی نقصان میں اضافہ ہوا۔

مصر کے پبلک پراسیکیوٹر نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے باقاعدہ تحقیقات کا حکم دے دیا ہے تاکہ یہ تعین کیا جا سکے کہ حادثہ انسانی غلطی کا نتیجہ تھا یا گاڑیوں میں فنی خرابی کی وجہ سے پیش آیا۔ ریسکیو حکام نے زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔