مصر کا سعودی عرب کے دفاع کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کا اعلان
Web Desk
17 October 2026
مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے سعودی عرب کی سلامتی اور دفاع کے لیے ہر ممکن قدم اٹھانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصر کسی بھی قیمت پر سعودی عرب کو نقصان پہنچتے نہیں دیکھ سکتا۔
عرب میڈیا کے مطابق مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے قاہرہ میں واقع مصری ملٹری اکیڈمی کی تقریبِ تقسیمِ اسناد سے خطاب کرتے ہوئے سعودی عرب کی حمایت کا اعلان کیا۔ انہوں نے اس صدارتی فیصلے کی آئینی و قانونی توثیق کے لیے مصری پارلیمنٹ کا ہنگامی اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔
صدر السیسی نے اپنے خطاب میں واضح کیا کہ اگر سعودی عرب کی جانب سے باضابطہ طور پر مدد طلب کی گئی تو مصر کی عسکری کارروائیوں اور قدامات کی نوعیت مکمل طور پر دفاعی ہوگی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ مصری اقدام کا مقصد خطے کے کسی فریق کے خلاف جنگ چھیڑنا یا حملہ کرنا نہیں بلکہ اپنے برادر ملک اور حرمین شریفین کی سرزمین کا دفاع یقینی بنانا ہے۔
متعلقہ عنوانات
فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
23 November 2026
وزیراعظم استعفیٰ دیں، تو ہم بھی عہدہ چھوڑ دیں گے: رہنما پیپلز پارٹی
23 November 2026
امریکا مطالبات تسلیم کرے تو آبنائے ہرمز چند گھنٹوں میں کھول سکتے ہیں: اسماعیل بقائی
23 November 2026
عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی کی درخواست، بیرسٹر گوہر کو جواب جمع کروانےکی مہلت دیدی
23 November 2026
یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق
23 November 2026
نئے صوبوں کے قیام اور ریفرنڈم پر پارلیمنٹ میں کھل کر بحث ہونی چاہیے: ملک احمد
23 November 2026
پیپلز پارٹی کی ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات، ریلی ملتوی کرنے کی درخواست
23 November 2026
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026