LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان اور پرتگال میں شراکت داری کا نیا دور پاکستان کے خلائی سفر میں تاریخی سنگِ میل، پہلا قومی انسانی خلائی مشن روانگی کے قریب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز 28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آنے پر دیکھ کر فیصلہ کریں گے: پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر امریکی وزارت خارجہ کی بحرین میں امریکی شہریوں کو دوبارہ وارننگ ایران نے ایک ہفتے میں سب سے زیادہ ڈرون اور میزائل داغے: ٹرمپ سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات کا آج دوسرا روز 8 لاکھ ٹن مزید گندم درآمد کرنے کا فیصلہ، تیسرا عالمی ٹینڈر جاری پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیرِ اہتمام سوات پریمیئر کرکٹ لیگ سیزن 8 کا شاندار آغاز آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر پر حملے کے بعد لاپتا اردنی ملاح کی تلاش جاری احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی

مصر سعودیہ کو صرف دفاعی فوجی معاونت فراہم کرے گا: صدر عبدالفتاح السیسی

Web Desk

22 October 2026

مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے واضح کیا ہے کہ ان کا ملک سعودی عرب کو صرف اور صرف دفاعی عسکری معاونت (Defensive Military Assistance) فراہم کرے گا۔

مصری صدر نے اپنے بیان میں تشریح کی کہ مصر کی جانب سے فراہم کی جانے والی فوجی معاونت اور اقدامات میں یمن پر کیے جانے والے حملے یا آپریشنز شامل نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مصر کسی بھی باضابطہ درخواست پر دیگر بھائی عرب ممالک کے دفاع اور ان کی سرحدوں کی حفاظت کے لیے بھی مدد فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

عبدالفتاح السیسی کا مزید کہنا تھا کہ مصر کی عسکری پیش قدمی صرف اور صرف عرب ممالک کی سلامتی، بقا اور استحکام کے تحفظ تک محدود رہے گی، کیونکہ خلیجی ممالک کی سیکیورٹی اصل میں مصر کی اپنی قومی سلامتی سے جڑی ہوئی ہے اور تمام عرب ممالک کی سلامتی ناقابلِ تقسیم ہے۔