مصری صدر کا 2030 میں اقتدار چھوڑنے کا اعلان، آئین میں ترمیم کی افواہیں مسترد
Web Desk
18 October 2026
مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے تمام تر سیاسی چہ مگوئیوں کو ختم کرتے ہوئے واضح اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی موجودہ صدارتی مدت مکمل ہونے کے بعد 2030 میں عہدہ چھوڑ دیں گے اور آئین میں کسی قسم کی مزید ترمیم نہیں کی جائے گی۔
71 سالہ مصری صدر نے قاہرہ کے قریب نئے انتظامی دارالحکومت میں واقع ‘ایجپشن ملٹری اکیڈمی’ کی گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا، “میں پہلے ہی واضح کر چکا ہوں کہ مصری آئین کو نہیں چھیڑا جائے گا۔ 2030 تک کا عرصہ، اگر میری زندگی رہی، تو بطور صدر میری آخری مدت ہوگی۔ یہ معاملہ مکمل طور پر طے شدہ ہے اور اس پر مزید کوئی بحث نہیں ہونی چاہیے۔”
صدر السیسی نے اعلان کیا کہ 2030 تک ملک کی باگ ڈور سنبھالنے کے لیے نئی نسل تیار کی جائے گی، جس کے لیے ملٹری اکیڈمی میں 30 ماہ کا خصوصی لیڈرشپ پروگرام شروع کیا جا رہا ہے۔ اس پروگرام میں پی ایچ ڈی ہولڈرز اور ملکی و غیر ملکی جامعات کے قابل ترین افراد کو شامل کر کے ریاست، وسائل اور حکمرانی کی تربیت دی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ مصر کو اس وقت تک نہیں چھوڑیں گے جب تک یہ ملک ذمہ داری سنبھالنے کے قابل بیٹوں اور بیٹیوں سے بھر نہ جائے۔ اس منصوبے کے لیے اسپیکر پارلیمنٹ کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔
یاد رہے کہ صدر السیسی کا یہ بیان ان افواہوں کے بعد سامنے آیا ہے جن میں کہا جا رہا تھا کہ حکومت آئین میں ترمیم کر کے انہیں چوتھی مدت کے لیے اہل بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ جنرل السیسی 2013 میں منتخب صدر محمد مرسی کی برطرفی کے بعد اقتدار میں آئے تھے اور 2014 میں پہلی بار صدر بنے۔ بعد ازاں 2019 کے آئینی ریفرنڈم کے تحت صدارتی مدت 4 سال سے بڑھا کر 6 سال کی گئی، جس کے بعد وہ دسمبر 2023 میں چھ سالہ مدت کے لیے دوبارہ منتخب ہوئے تھے جو 2030 میں مکمل ہوگی۔
متعلقہ عنوانات
جسٹس حسن اظہر رضوی نے بطور قائم مقام چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت حلف لیا
19 October 2026
چھاتی کے سرطان سے آگاہی کا عالمی دن، خواتین بروقت طبی مشورہ لیں: صدر و وزیراعظم کی اپیل
19 October 2026
حوثیوں کے خلاف آپریشن فجرِ یمن میں 24 گھنٹوں کے دوران 1326 حملے
19 October 2026
یورپ پرتشدد مظاہروں کی لپیٹ میں آ گیا، فرانس، اٹلی، البانیہ، پرتگال میں جلاؤ گھیراؤ
19 October 2026
آسٹرین ایئر لائنز کی پرواز میں بم کی اطلاع، طیارے کی بلغاریہ میں ہنگامی لینڈنگ
19 October 2026
قلات اور گوادر میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 4 دہشت گرد ہلاک، میجر وجاہت وحید جام شہادت نوش کر گئے
19 October 2026
ملتان تیز رفتار کار بے قابو ہو کر ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے بعد دیوار سے جا ٹکرائی حادثہ میں 5 افراد جاں بحق.
19 October 2026
روس اور یوکرین کے درمیان جنگ ختم کرانے کیلئے مذاکرات کر رہا ہوں: امریکی صدر
19 October 2026