LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ پاؤلو رینجل پاکستان پہنچ گئے لاڑکانہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 3 حلقوں میں پولنگ کا عمل شروع پاکستان کی بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت پاسدارانِ انقلاب کا ڈرون حملوں میں امریکی پیٹریاٹ نظام کے 2 ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ

الیکشن کمیشن کا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے فوری نیا شیڈول جاری کرنے کا حکم

Web Desk

18 November 2026

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر سے متعلق تفصیلی حکم نامہ جاری کرتے ہوئے سیکرٹریٹ کو فوری طور پر نیا انتخابی شیڈول تیار کرکے جاری کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ الیکشن کمیشن کے حکم نامے کے مطابق 6 ستمبر 2026 کو آئی سی ٹی مقامی حکومت (ترمیمی) آرڈیننس 2026 کی مدت ختم ہونے کے بعد آئی سی ٹی مقامی حکومت ایکٹ 2015 خودبخود بحال ہو گیا ہے، لہٰذا نیا انتخابی پروگرام اسی ایکٹ، انتخابات ایکٹ 2017 اور متعلقہ قواعد کے تحت ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری کے حتمی نتائج کی بنیاد پر کی گئی 125 یونین کونسلز کی تازہ حلقہ بندیوں کے مطابق جاری کیا جائے گا۔ تفصیلی فیصلے میں الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ 14 فروری 2021 کو مقامی حکومت کی مدت ختم ہونے کے بعد کمیشن نے چھ مرتبہ حلقہ بندی کی اور چار مرتبہ انتخابی شیڈول جاری کیا، تاہم 10 جنوری 2026 کو وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے ترمیمی آرڈیننس اور بعد ازاں وزارتِ قانون کی جانب سے ختم شدہ آرڈیننس کے تحت مسودہ قواعد کی جانچ سے انکار کے باعث انتخابی عمل رکا رہا۔ کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلوں اور آئین کے آرٹیکل 220 کا حوالہ دیتے ہوئے قرار دیا کہ انتخابات کو غیر معینہ مدت تک ملتوی نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی آرڈیننس کے خاتمے سے کمیشن کا آئینی اختیار ختم ہوتا ہے، اس لیے انتخابی عمل سے جڑے تمام اقدامات تیزی اور قانون کے مطابق مکمل کیے جائیں۔