LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
20 جولائی سے اب تک 48 سعودی تیل بردار بحری جہازوں کو روکا گیا، حوثی گروپ کا دعویٰ حوثیوں نے بحیرہ احمر میں آبنائے باب المندب بند کرنے پر غور شروع کر دیا اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت اب تک کوئی رقم جاری نہیں ہوئی، سربراہ ایران مرکزی بینک امریکی پابندیوں کا شکار ٹینکر ناکہ بندی توڑ کر آبنائے ہرمز کے راستے خلیج فارس داخل شہزادہ ہیری کا رواں ماہ فیملی سمیت امریکا سے برطانیہ واپس آنے کا فیصلہ ٹرمپ کا ایران کے خلاف تاریخ کی سب سے سخت اقتصادی کارروائی کا اعلان ایرانی وزیر خارجہ کا فیلڈ مارشل سے رابطہ، خطے کی تازہ صورتحال پر گفتگو باقر قالیباف کی عراقی وزیراعظم سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق عالمی فوجداری عدالت کے عہدیداروں پر امریکی پابندیاں، انتونیو گوتریس کا اظہار تشویش ترکیہ کو شام میں فوجی اڈہ قائم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، نیتن یاہو اسرائیلی فوج کی پہلی بار ہند رجب کے خاندان پر فائرنگ کی تصدیق موساد سربراہ کا شامی وزیر خارجہ سے رابطہ، شام میں ترک فوج کی موجودگی پر گفتگو روس میں ایندھن کا بحران شدت اختیار کر گیا، درآمدات شروع حکومت کا ڈیزل کی قیمت میں بڑا ریلیف، پٹرول مزید مہنگا کر دیا میر رضا قتل کیس، جبران ناصر کا وزیراعلیٰ سندھ کو خط، تفتیشی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا مطالبہ

انٹرا پارٹی الیکشن نہ کروانے پر ٹی ایل پی نااہل؛ الیکشن کمیشن نے کرین کا انتخابی نشان دینے کی استدعا مسترد

Web Desk

20 July 2026

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انٹرا پارٹی الیکشن نہ کروانے پر نااہل قرار دے دیا ہے اور ان کی کرین کے انتخابی نشان الاٹ کرنے کی استدعا مسترد کر دی ہے۔ فیصلے کے متن کے مطابق ٹی ایل پی کے آخری انٹرا پارٹی الیکشن 28 دسمبر 2021 کو ہوئے تھے، جس کے بعد آئندہ الیکشن 28 دسمبر 2025 تک ہونا ضروری تھے مگر پارٹی الیکشن کروانے میں ناکام رہی۔ الیکشن کمیشن نے 4 جون 2026 کو شوکاز نوٹس جاری کیا، جس کے جواب میں ٹی ایل پی نے 6 جولائی 2025 کو الیکشن کروانے کا دعویٰ کیا اور فارم 65 جمع کروایا، جسے الیکشن کمیشن نے الیکشن ایکٹ کی دفعہ 209 کی خلاف ورزی قرار دے کر مسترد کر دیا۔ ضوابط کی پاسداری نہ کرنے پر الیکشن کمیشن نے ٹی ایل پی سے انتخابی نشان واپس لینے کا باضابطہ فیصلہ سنایا ہے۔