الیکشن کمیشن کا پنجاب اور کنٹونمنٹس میں بلدیاتی انتخابات فوری کرانے کا فیصلہ
Web Desk
16 October 2026
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ECP) نے پنجاب اور ملک بھر کے کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات فوراً کرانے کا اہم فیصلہ کرتے ہوئے متعلقہ ونگز کو انتخابی شیڈول کا ڈرافٹ منظوری کے لیے فوری پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرِ صدارت منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں کمیشن نے پنجاب حکومت کی جانب سے انتخابات کو اپریل 2027ء تک ملتوی کرنے کی تجویز کو مکمل طور پر غیر تسلی بخش قرار دے کر مسترد کر دیا۔ الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق پنجاب حکومت نے 14 اکتوبر کو اپنے مؤقف میں شدید سردی، دھند اور رمضان المبارک کا جواز پیش کرتے ہوئے الیکشن اپریل 2027ء میں کرانے کا مؤقف اپنایا تھا، جسے کمیشن نے آئینی اور قانونی ذمہ داریوں کے منافی قرار دیا۔ کمیشن نے پنجاب حکومت کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران (DROs) اور ریٹرننگ افسران (ROs) کی فہرستیں ایک ہفتے کے اندر فراہم کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔
دوسری جانب، کنٹونمنٹس میں بھی بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ وزارتِ دفاع اور چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے وزیراعظم کو لکھے گئے خطوط اور بار بار یاد دہانیوں کے باوجود خاطر خواہ جواب موصول نہ ہونے پر کمیشن نے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے کنٹونمنٹ الیکشن کا شیڈول جاری کرنے کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
متعلقہ عنوانات
ٹرمپ کا ایران پر جوہری ہتھیار استعمال نہ کرنے کا اعلان، زمینی فوج بھیجنے کا امکان بھی مسترد کر دیا
16 October 2026
آبنائے ہرمز کی مکمل نگرانی جاری، ایرانی فوج جنگ کیلئے تیار ہے: امیر حاتمی
16 October 2026
امریکی رکن کانگریس الہان عمر کیخلاف تحقیقات، موبائل ضبط، اہلخانہ سمیت متعدد افراد کو سمن جاری
16 October 2026
شہیدِ ملت نوابزادہ لیاقت علی خان کی آج 75 ویں برسی منائی جا رہی ہے
16 October 2026
حرمین شریفین کے دفاع کے لئے ہم متحد ہیں: ترجمان سعودی فوجی اتحاد
16 October 2026
روسی فوج کا خارکوف میں 2 آبادیوں پر کنٹرول، یوکرینی فوج کو 1,105 اہلکاروں کا نقصان
16 October 2026
سانحہ پشاور: تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے رپورٹ کمشنر کو جمع کرا دی
16 October 2026
پاکستان، جنوبی کوریا اور مصر کے درمیان بڑی سرمایہ کاری کی تیاریاں، دبئی میں اہم ملاقات
16 October 2026